مراکش نے 24 سال بعد ورلڈ کپ میں جیت کا مزہ چکھا

مراکش کی ٹیم  ایک جیت اورایک ڈراکے ساتھ گروپ ایف کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے، جبکہ بیلجیم ایک جیت اور ایک شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

قطر میں چل رہا فیفا عالمی کپ دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ جاپان جس نے مضبوط جرمنی کی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دی تھی کل  کوسٹا ریکا جس کو اسپین نے پہلے میچ میں سات گولوں سے شکست دی تھی اس سےصفر کے مقابلے ایک گول سے ہار گئی  اور دیررات اسپین اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ دوسری جانب جہاں کروشیا نے کناڈا کی ٹیم کو ایک گول کے مقابلہ چار گولوں سے شکست دی وہیں مراکش کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطاب کی دعویدار مانی جانے والی بیلجئم کی ٹیم کو صفر کے مقابلہ دو گولوں سے شکست دی۔

مراکش نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ-ایف مقابلے میں بیلجیئم کو شکست دے کر 24 سال بعد پہلی ورلڈ کپ جیت درج کی اور ٹورنامنٹ میں ایک اوراپ سیٹ کو انجام دیا۔


السمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کی جانب سے عبدالحمید صابری (73ویں منٹ) اور زکریا ابوخلال (90+2 منٹ) نے گول کئے۔ عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیم ایک بھی گول نہ کر سکی۔

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں مراکش کی یہ تیسری مجموعی جیت تھی، جبکہ انہوں نے اپنی پچھلی جیت 1998 میں درج کی تھی۔


مراکش کی ٹیم  ایک جیت اورایک ڈراکے ساتھ گروپ ایف کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے، جبکہ بیلجیم ایک جیت اور ایک شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔