مراکش اسپین کو ہرا کر پہلی مرتبہ کواٹر فائنل میں، راموس کی ہیٹ ٹرک سے پرتگال بھی کواٹر فائنل میں
پرتگال کے کوچ نے اپنے بہترین گول اسکورر کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ راموس کو شروع سے میدان میں اتار کر ایک بہادر فیصلہ لیا اور اس کا ان کے لیے اچھا نتیجہ نکلا۔
معروف کھلاڑی رونالڈو کی جگہ کھیلنے والے نوجوان گونکالو راموس نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کر کے پرتگال کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ 21 سالہ اسٹرائیکر نے لوسیل اسٹیڈیم میں راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں پرتگال کو سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے شکست دینے میں مدد کی۔ پرتگال کے کوچ فرنینڈو سانتوس نے اپنے بہترین گول اسکورر کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ راموس کو شروع سے میدان میں اتار کر ایک بہادر فیصلہ لیا اور اس کا ان کے لیے اچھا نتیجہ نکلا۔ پرتگال کا مقابلہ مراکش سے ہوگا جو پہلی بار اسپین کو ہرا کر کواٹر فائنل میں پہنچی ہے۔
فیفا عالمی کپ 2022 کے پہلے سپر 16 کے مقابلہ میں افریقی ٹیم مراکش نے سال 2010 کی عالمی چیمپین اسپین کی ٹیم کو پینالٹی شوت آؤٹ میں ہرا دیا اور کواٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔ کواٹر فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم پرتگال کی ہے جس نے سوٹزر لینڈ کو ایک گول کے مقابلہ چھہ گولوں سے شکست دی ۔
مراکش اور اسپین کے بیچ مقابلہ سنسنی خیز رہا اور اضافی وقت کے با وجود دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ۔ اسپین نے پورے میچ میں کھیل پر اپنی پکڑ بنائے رکھی لیکن مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کر کے ان کو گول کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ میچ کے دوران کاونٔٹر پر مراکش کی ٹیم نے کئی حملہ کئے لیکن یا تو وہ باہر چلے گئے یا اسپین کے گول کیپر نے بچا لئے۔
پینالٹی شوٹ آؤٹ میں جہاں اسپین کے کھلاڑیوں نے خراب شاٹس لیں وہیں مراکش کے گول کیپر نے شاندار دفاع کیا اور تین پینالٹی روک لیں ۔ مراکش کی ٹیم عالمی کپ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ سپر 16 میں داخل ہوئی جبکہ پہلی مرتبہ کواٹر فائنل فائنل میں پہنچی ۔ مراکش کے زیادہ تر کھلاڑی یوروپ میں کھیلتے ہیں اور فتح کی آخری پینالٹی لینے والے مراکش کے حکیم کی پیدائش میڈرڈ یعنی اسپین میں ہی ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔