برازیل اور پرتگال نے اپنے اپنے میچ جیتے، کوریا نے یوراگوئے کو ڈرا پر روکا
جنوبی کوریا نے شاندار ڈیفنس کی بدولت جمعرات کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے مقابلے میں یوراگوئے کو ڈرا پر روک کر ایک اورحیرت انگیز نتیجے کو انجام دیا۔
قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ کے مقابلوں میں برازیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف سربیا کی ٹیم کو صفر کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی ۔ دوسری جانب پرتگال نے مضبوط گھانا کی ٹیم کو دو گول کے مقابلے تین گولوں سے شکست دی اور جنوبی کوریا نے یوراگوئے کو ڈرا پر روکا ۔
برازیل کی ٹیم کی میچ پر پوری گرفت نظر آئی اور اس نے سربیا پر مستقل دباؤ بنائے رکھا۔ سربیا کے گول کیپر نے شاندار دفاع کیا ۔ برازیل کے گولوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی تھی لیکن اس کے کھلاڑیوں کی دو شاٹ پول سے لگ کر باہر چلی گئیں ۔برازیل کی جانب سے ریچلسن نے دونوں گول کئے اور دوسرا گول تو بائی سائکل کک کے ذریعہ جو کیا وہ قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ کا اب تک کا بہترین گول قرار دیا جا سکتا ہے۔
پرتگال کے اور دنیا کے معروف کھلاڑی رونالڈو نےپینالٹی کے ذریعہ گول کر کے اس بات پر مہر لگا دی کہ جس عالمی کپ میں بھی انہوں نے حصہ لیا ہے اس میں انہوں نے گل ضرور کیا ہے۔ گھانا کی نوجوان ٹیم نے شاندار مقابلہ کیا لیکن پرتگال کے ہاتھوں وہ اپنا پہلا میچ ہار گئے۔
ادھر جنوبی کوریا نے شاندار ڈیفنس کی بدولت جمعرات کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ایچ مقابلے میں یوراگوئے کو ڈرا پر روک کر ایک اورحیرت انگیز نتیجےکو انجام دیا۔دو بار کے عالمی چیمپئن یوراگوئے اور 28ویں نمبر پر موجود جنوبی کوریا نے صفر گول کے ڈرا کے بعد ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یوراگوے ڈیفنڈرڈیاگو گوڈن اور مڈفیلڈر فیڈریکو نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن گیند نیٹ تک نہیں پہنچ سکی اور میچ 41,663 تماشائیوں کے سامنے 0-0 پر ختم ہوا۔
یوراگوئے کے کپتان گوڈن نے پہلے ہاف کے اختتام سے عین قبل ہیڈر مارا لیکن گیند گول پوسٹ کے بائیں پول پر جالگی۔ دوسری جانب والورڈے نے آفیشل ٹائم کے آخری لمحات میں بال کو نیٹ تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن بال گول پوسٹ کے اوپری بار پر جالگی۔
اپنی بائیں آنکھ کے فریکچوکو ڈھکنے کے لئے بلیک ماسک پہن کر کھیل رہے سان ہیونگ من نے جنوبی کوریا کو اچھی شروعات دلائی۔ ان کے ساتھی ہوانگ یوئی جو جنوبی افریقہ کے لیے کھاتہ کھولنے ہی والے تھے لیکن انہوں نے گول کے بالکل قریب آکر بال کو پوسٹ سے اونچا ماردیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔