فیفا عالمی مقابلوں میں ایشیائی ٹیمیں باہر، کروشیا اور برازیل نے اپنے اپنے میچ جیتے

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کے تین کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب رہے، اور ان کے ہیرو  رہے گول کیپر ڈومینک لیوکوک نے تین گول روک کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

فیفا عالمی کپ کے سپر 16 مقابلوں میں کروشیا نے سخت مقابلہ میں جاپان کی ٹیم کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا جبکہ برازیل نے ایک آسان اور ایک طرفہ میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی اور یہ چاروں گول برازیل نے پہلے ہاف میں  کئے۔ دونوں ایشایائی ٹیموں کی شکست کے بعد فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں اب کوئی بھی ایشیائی ٹیم نہیں ہے۔

پانچ بار کے چیمپئن برازیل نے منگل کو قطر میں ہونے والے فیفا عالمی  کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے نام کے مطابق مظاہرہ کیا ۔ برازیل نے سٹیڈیم 974 میں اپنے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلہ چار گولوں سے شکست دی اور کواٹر فائنل میں اس کا مقابلہ 2018 کی رنرز اپ کروشیا کے ساتھ  ہوگا جس نے جاپان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا۔برازیل کی جانب سے پہلا گول اس کے وینیکس جونئیر ،  دوسرا نیمار ، تیسرا رچلسن اور چوتھا  و آخری گول لوکاس نے کیا ۔


2018 ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا نے سپر- 16 کے سنسنی خیز مقابلے میں جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

جاپان کی جانب سے پہلا گول ڈائیزن مائیڈا نے 43 ویں منٹ میں  کیا جبکہ شوٹ آؤٹ میں جاپان  کی جانب سے صرف تاکوما اسانو گول کر سکے۔ جاپان نے پہلی مرتبہ بڑھت حاصل کی تھی لیکن  وہ اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔


الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا کی جانب سے پہلا گول ایوان پیرسک نے 55ویں منٹ میں کر کے میچ برابر کر دیا ۔ اس کے بعد جب دونوں ٹیمیں کوئی اور گول کرنے میں ناکام رہیں تو پینالٹی شوٹ آؤٹ  میں فیصلہ ہوا جس میں کروشیا کی جانب سے نکولا ولاسک، مارسیلو بروزووچ اور ماریو پاسالک نے گول کیے ۔

مائیڈا نے جاپان کو ابتدائی برتری دلائی ، لیکن پیرسک کے ایک گول سے میچ برابر ہوگیا۔ جاپان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا تاہم مقررہ وقت اور 30 ​​منٹ کے اضافی وقت میں کوئی گول نہ ہونے کے بعد میچ شوٹ آؤٹ میں چلا گیا جہاں کروشیا کا تجربہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کے تین کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب رہے، اور ان کے گول کیپر ڈومینک لیوکوک نے تین گول روک کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔