پاکستان کے چھوٹے پردے کے مشہور اداکار عابد علی کا انتقال
عابد علی طویل عرصے سے جگر کی بیماری میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار عابد علی کا انتقال ہوگیا ہے۔وہ 67 برس کے تھے۔عابد طویل عرصےسے جگر کی بیماری میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا جہاں جمعرات کو انہوں نے آخری سانس لی تھی۔
آنجہانی اداکاری کی اہلیہ رابعہ عابد علی اور ان کی بیٹی رحمہ علی نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اور تین بیٹیاں ہیں۔ان کی بیٹی ایمان علی مشہور ماڈل اور اداکارہ ہیں جبکہ رحمہ علی گلوکارہ ہیں۔
عابد کی پیدائش 29مارچ 1952کوکویٹہ میں ہوئی تھی۔انہوں نے کچھ وقت کےلئے کویٹہ میں ریڈیو پاکستان کےلئے کام کیااور پھر اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے لاہور پہنچ گئے۔
خواہش اور سورج کے ساتھ ساتھ جیسے ڈراموں سے انہوں نے لوگوں کے دلوں میں گہری جگہ بنا لی اور اس کے بعدوہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے چلے گئے۔وہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پروگرام ’پنجرہ‘اور دوسرا آسمان جیسے ناٹکوں کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی رہے۔انہوں اداکاری کی دنیا میں قابل قدر خدمات کےلئے 1985میں ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔انہیں آخری بار فلم ’ہیرا مان جا‘ میں دیکھاگیاتھا۔’وارث‘ میں عابد کے دلاور خان کے کردار نے ان کے شائقین پر گہری چھاپ چھوڑی۔
عابد کے انتقال سے پاکستان کی اداکاری کی دنیا میں گہری تعزیت کا ماحول ہے اور کئی مشہور ہستیوں نے ان کی موت پر گہری دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔