یو پی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان، جانیں کیسے دیکھیں نتیجہ!
نتائج کی معلومات دیتے ہوئے رجسٹرار نے کہا کہ نتائج کا اعلان کرنے کا فیصلہ سکریٹری اقلیتی بہبود کی صدارت میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس کے دوران لیا گیا۔
اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے سال 2019 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر کر دیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ http://madarsaboard.upsdc.gov.in پر جاکر طلبا اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔ بورڈ کے نتائج کی معلومات منگل کے روز 30 اپریل 2019 کو رجسٹرار ایس این پانڈے نے دی۔
نتائج کے حوالہ سے معلومات فراہم کرتے ہوئے رجسٹرار نے کہا کہ نتائج جاری کرنے کا فیصلہ سکریٹری اقلیتی بہبود کی صدارت میں اختتام پزیر ہونے والے اجلاس کے دوران لیا گیا۔ مدرسہ بورڈ کی جانب سے منشی، مولوی، عالم، کامل اور فاضل کے عربی اور فارسی زبان میں امتحانات منعقد کرائے جاتے ہیں۔ اس مرتبہ بورڈ کی جانب سے شیڈیول جاری ہونے کے بعد لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی تھیں۔
اس سال مدرسہ بورڈ کے امتحان میں 5746 طلبا نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا۔ بورڈ کے امتحانات ریاست بھر میں قائم کئے گئے 13 مراکز میں منعقد کرائے گئے۔ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ امتحانات کے جوابی پرچوں کی جانچ 30 مارچ تک مکمل ہو گئی تھی۔ پرچوں کی جانچ پوری ہونے کے بعد مدرسہ طلبا کو مدت طویل سے تنائج کا انتظار تھا۔
اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کا نتیجہ کیسے ڈاؤنلوڈ کریں؟
آفیشیل ویب سائٹ http://madarsaboard.upsdc.gov.in
یو پی مدرسہ ’نتیجہ امتحان-2019‘ پر کلک کریں۔
اپنی تفصیلات داخل کر کے ’سب مٹ‘ بٹن دبائیں۔
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ امتحان 2019 کا نتیجہ ڈاؤنلوڈ کریں اور آگے ضرورت پڑے اس کے لئے پرنٹ آؤٹ بھی کرا لیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔