اردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع
ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر "ADMISSIONS" پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ رجسٹریشن فیس 300 روپئے ہے۔
حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، فاصلاتی تعلیم میں سوائے بی ایڈ کے مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتی پروگراموں میں اکیڈیمک سیشن2021-2020 کے لئے آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل توسیع شدہ آخری تاریخ 30 نومبر تھی۔ یہ توسیع یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے احکامات کے مطابق کی گئی ہے۔ بی ایڈ (فاصلاتی) کا انٹرنس ٹسٹ 10 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
پروفیسر ابوالکلام، ڈائریکٹر نظامت کے بموجب کووڈ- 19 سے پیدا شدہ صورتحال اور ملک کے مختلف حصوں سے موصولہ نمائندگی کے پیش نظر فاصلاتی تعلیم نے آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی میں ایم اے (اردو، انگریزی، تاریخ، ہندی، اسلامک اسٹڈیز اور عربی) میں داخلے دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز - بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز - ایم پی سی)، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ و صحافت) اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں ) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔
ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر "ADMISSIONS" پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ رجسٹریشن فیس 300 روپئے ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ٹول فری نمبر 1800 425 2958، ہیلپ لائن نمبر 040-23008463، 23120600 (ایکسٹیشن 2207) سے رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ امیدوار حیدرآباد، نئی دہلی، کولکاتہ، بنگلورو، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر، جموں، نوح (میوات)، لکھنؤ میں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں جن کی فون نمبر ای پراسپکٹس میں دیئے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔