اردو اساتذہ کی تقرری: تعلیمی اداروں اور اردو اکادمیوں کو اردو اکادمی کا مکتوب

دہلی میں بعض قیود جیسے عمر کی قید اور سی ٹیٹ کی قید کے سبب کہیں یہ سیٹیں خالی نہ رہ جائیں اور اردو والے پھر ہاتھ ملتے نہ رہ جائیں۔

فائل تصویر سوشل میڈیا
فائل تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہلی سب آرڈینیٹ سروسیز سلیکشن بورڈ(DSSSB) نے ڈائرکٹریٹ آف ایجوکیشن، حکومتِ دہلی کی جانب سے اردو اساتذہ کے تقرر ی کے لیے917 اسامیوں پر جو درخواستیں طلب کی ہیں، اس سلسلے میں اردو اکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے ملک کی ریاستی اکادمیوں، یونیورسٹیوں، کالجوں /تعلیمی اداروں اور ملی اداروں کو خطوط لکھے ہیں جن میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ917 اردو اساتذہ کی تقرری سے متعلق معلومات مشتہر کرائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اردو اساتذہ آن لائن فارم بھرسکیں۔ انھوں نے یہ قدم اس بنیاد پر اٹھایا ہے کہ دہلی میں بعض قیود جیسے عمر کی قید اور سی ٹیٹ کی قید کے سبب کہیں یہ سیٹیں خالی نہ رہ جائیں اور اردو والے پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

انھوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ دہلی سب آرڈینیٹ سروسیز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ ٹی جی ٹی (اردو) کی 917 اسامیوں سے متعلق معلومات کو کالجوں / تعلیمی اداروں میں مستحق طلبا کے درمیان وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے براہ کرم اپنے دفاتر کا بخوبی استعمال کریں۔انھوں نے یہ معلومات واٹس ایپ، فیس بک اور دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ مشتہر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار اردو زبان کی خدمت بھی کریں اور اپنا کیریئر بنانے کے لیے اس نادر موقع سے فائدہ بھی اٹھاسکیں۔


اردو اساتذہ کے تقرر کے لیے اشتہار کی تفصیلات https://dssbonline.nic.in پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ آن لائن درخواست 4/ جون 2021 سے شروع ہو چکی ہیں جو 3/ جولائی 2021 (رات11.59 بجے تک) جاری رہیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔