ملک کے تین اعلی تعلیمی ادارے عالمی درجہ بندی میں شامل

دو سو اور تین سو پائیدان کے درمیان تین اور آئی آئی ٹی ہیں جن میں آئی آئی ٹی مدراس گزشتہ سال کی طرح 264 ویں مقام پر آئی آئی ٹی كھڑگ پور 295 ویں اور آئی آئی ٹی كنور 283 ویں مقام پر ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کے دو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) سمیت تین اعلی تعلیمی ادارے اس سال بین الاقوامی کیو ایس رینکنگ میں ٹاپ 200 اعلی تعلیمی ادارے میں آ گئے ہیں۔

ان تینوں اداروں میں آئی آئی ٹی، ممبئی 162 ویں، آئی آئی ٹی دہلی 172 ویں اور انڈین سائنس انسٹی ٹیوٹ بنگلور 170 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال آئی آئی ٹی ممبئی 179 ویں مقام پر تھا جو اس وقت 17 پائیدان اوپر ہے۔ جبکہ آئی آئی ٹی دہلی گزشتہ سال کی طرح اسی نمبر پر ہے۔


دو سو اور تین سو پائیدان کے درمیان تین اور آئی آئی ٹی ہیں جن میں آئی آئی ٹی مدراس گزشتہ سال کی طرح 264 ویں مقام پر آئی آئی ٹی كھڑگ پور 295 ویں اور آئی آئی ٹی كنور 283 ویں مقام پر ہیں۔ دہلی یونیورسٹی 487 ویں اور آئی آئی ٹی گوہاٹی 472 ویں مقام پر ہیں۔

جادھوپور یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، علی گڑھ، بی ایچ یو، حیدرآباد یونیورسٹی،ا وپی جندل، تھاپر اور امیٹی یونیورسٹی 1000 کے اندر ہیں۔ اس طرح ٹاپ ایک ہزار اعلی تعلیمی اداروں میں ہندوستان کے 27 تعلیمی ادارے شامل ہیں۔


دریں اثنا اس کامیابی پر مرکزی انسانی وسائل و ترقیات کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے تمام اداروں کو مبارک باد دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔