NEET UG Exam: نیٹ امتحان 12 ستمبر کو ہوگا، درخواست پیش کرنے کا عمل آج سے شروع
وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ’ننیٹ یوجی 2021‘ امتحان کی تاریخ کا اعلان کیا، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے لئے داخلہ امتحان 12 ستمبر کو ہوگا، درخواست پیش کرنے کا عمل 13 جولائی شام 5 بجے سے شروع ہوگا
نئی دہلی: حال ہی میں وزارت تعلیم کا قلمدان حاصل کرنے والے دھرمیندر پردھان نے پیر کے روز ’نیٹ (انڈر گریجوایٹ) 2021‘ امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کے لئے امتحان 12 ستمبر 2021 کو لیا جائے گا۔ درخواست پیش کرنے کا عمل آج یعنی منگل کو شام 5 بجے سے شروع ہو جائے گا۔
وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجوں میں انڈرگریجوایٹ کورس میں داخلہ کے لئے ہونے والا نیٹ یوجی امتحان 12 ستمبر کو ہوگا اور ملک بھر کےک تمام مراکز پر منعقد ہونے والے اس امتحان میں کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ طلبا مدت طویل سے اس امتحان کا انتظار کر رہے تھے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ نیٹ یوجی کے لئے داخلہ کا عمل نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی ویب سائٹ پر 13 جولائی شام 5 بجے سے شروع ہو جائے گا۔
دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ امتحضان کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد کے لئے 198 شہروں میں امتحان کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ سال 2020 میں 155 شہروں میں ہی اس امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ کورونا کے سبب مراکز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تمام مراکز پر طلبا کو ماسک فراہم کیا جائے گا اور ان کی انٹری اور ایگزٹ کے دوران کانٹیکٹ لیس رجسٹریشن، سینیٹائزیشن اور سوشل ڈسٹنسنگ کے حساب سے سیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا۔
نیٹ امتحان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے زیر انتظام منعقد کرایا جائے گا۔ این ٹی اے نے کورونا وبا کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کرنے کی تیار کر لی ہے۔ داخلہ کے عمل پر مزید اور تفصیلی معلومات کے لئے این ٹی اے کی ویب سائٹ کے اس لنک https://ntaneet.nic.in/Ntaneet پر کلک کریں۔ داخلہ کا عمل منگل کی شام 5 بجے سے شروع ہو جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔