اُردو یونیورسٹی فاصلاتی کورسز میں داخلوں کی 14 اگست آخری تاریخ
ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ https://manuucoe.in/DDEOnlineAdmission19/ پر دستیاب ہیں۔ تمام پروگرامس کے لیے درخواست 200 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔
حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کے لیے آن لائن فارم جمع کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 14 اگست ہے۔ امیدوار‘ 21 اگست تک 1000 روپے دیرانہ فیس کے ساتھ بھی آن لائن فارمس داخل کرسکتے ہیں۔
علاقائی مراکز (ریجنل سینٹرز) اور ذیلی علاقائی مراکز سے اہل امیدواروں کی اسناد کی تصدیق کے بعد وہ پروگرام فیس 23 اگست تک جمع کرسکتے ہیں۔ پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر انچارج، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر ایم اے (اردو، انگریزی، تاریخ، ہندی، عربی اور اسلامک اسٹڈیز)، بی اے، بی ایس سی (لائف سائنسز، فزیکل سائنسز)، ڈپلوما ان(ٹیچ انگلش اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن) اور سرٹیفیکیٹ کورسز(اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں) پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ https://manuucoe.in/DDEOnlineAdmission19/ پر دستیاب ہیں۔ تمام پروگرامس کے لیے درخواست 200 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم / اگست2019 ہے۔
اُمیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 23120600 040- (ایکسٹنشن 2207) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر (جموں و کشمیر)، جموں، نوح (میوات)، لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔