جے ای ای ایڈوانس 2022 کے نتائج کا اعلان، آر کے ششیر نے کیا ٹاپ، خواتین میں تنیشکا سر فہرست
آر کے ششیر جے ای ای ایڈوانس 2022 میں سرفہرست رہے، جبکہ خواتین کے زمرے میں تنیشکا کابرا نے ٹاپ کیا، جن کی آل انڈیا رینک 16 ہے
ممبئی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی نے جے ای ای ایڈوانسڈ 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدوار جے ای ای ایڈوانس کی آفیشل سائٹ jeeadv.ac.in پر نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس امتحان میں آر کے ششیر نے ٹاپ کیا ہے۔
جے ای ای ایڈوانس کے نتائج کے مطابق اس سال جنرل زمرے کے لیے کٹ آف میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 88.4 پرسنٹائل ہے۔ وہیں، او بی سی، ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کے لیے جے ای ای ایڈوانس کا کٹ آف اس بار 4 سال کی نچلی سطح پر ہے اور یہ بالترتیب 67، 43.08 اور 26.07 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ ای ڈبلیو ایس (اقتصادی طور پر کمزور طبقہ) کے لیے کٹ آف 63.11 رہا۔
اپنا نتیجہ اس طرح چیک کریں:
جے ای ای ایڈوانس کی کی آفیشل سائٹ jeeadv.ac.in پر جائیں۔ سائٹ پر دستیاب جے ای ای ایڈوانس 2022 رزلٹ لنک پر کلک کریں۔ اس کے بعد لاگ ان کے لئے تفصیلات درج کریں اور پھر سبمٹ پر کلک کریں۔ آپ کا نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔ نتیجہ چیک کرنے کے بعد اس فائل کو ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
سر فہرست 10 امیدواروں کے نام:
آر کے ششیر جے ای ای ایڈوانس 2022 میں سرفہرست رہے۔ اس کے بعد فہرست 10 امیدوار پولو لکشمی سائی لوہت ریڈی، تھامس بیجو چیرامویلی، ونگا پلی سائی سدھارتھا، مینک موٹوانی، پولیسیٹی کارتیکیا، پرتیک ساہو، دھیرج کروکونڈ، مہیت گڑھی والا اور ویچا گیان مہیش ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین زمرے میں تنیشکا کابرا سرفہرست رہیں، جن کی آل انڈیا رینک 16 ہے۔
امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا زمرہ وار آل انڈیا رینک آن لائن پورٹل کے ذریعے دستیاب ہے۔ امیدواروں کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ٹیکسٹ پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ امتحان 28 اگست 2022 کو منعقد ہوا تھا اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر مراکز قائم کئے گئے تھے۔ اس سال اس امتحان میں مجموعی طور پر 156089 امیدواروں نے شرکت کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔