حیدرآباد: اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ 30 جون
تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں/ بارہویں/ ڈگری میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو میں کامیاب ہوں یا مدرسوں سے فارغ ہوں۔
حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2019-20 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپس لکھنؤ و سری نگر میں میرٹ کی اساس پر مختلف ریگولر کورسس میں داخلوں کے لیے آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔
رواں سال ہیڈ کوارٹر میں بیچلر آف وکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی اور میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے دو نئے کورسس متعارف کیے گئے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرام (اردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی))، انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی، طبیعات، کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی، طبیعات، کمپیوٹر سائنس، ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)، مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز شامل ہیں۔
علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے دیئے جائیں گے۔ پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگرام میں (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس) بھی دستیاب ہیں۔ لکھنؤ کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی کے بی اے اور ایم اے پروگرام دستیاب ہیں۔ سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورس پڑھائے جا رہا ہیں۔
تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں/ بارہویں/ ڈگری میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو میں کامیاب ہوں یا مصرحہ مدرسوں سے فارغ ہوں (مدرسوں کی فہرست ای - پراسپکٹس میں دی گئی ہے)۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں اور صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کیلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔