ہندوستان کی پہلی خاتون گریجویٹ کامنی رائے، گوگل نے ڈوڈل بنا کر یاد کیا

الجبرا میں دلچسپی ہونے کے باوجود انہوں نے کم عمری میں شاعری شروع کردی، انہوں نے 1886 میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور ہندوستان کی پہلی خاتون گریجویٹ بن گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: گوگل ڈوڈل پر آج ہندوستان میں خواتین کو ووٹ کا حق دلانے والی اور بنگالی شاعرہ کامنی رائے کو اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جن کا آج 155واں یوم پیدائش ہے جوکہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی گریجویٹ خاتون تھیں۔ بنگالی شاعرہ کے ساتھ ساتھ وہ معاشرہ میں بیداری پیدا کرنے اور خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہیں۔ وہ 1864 میں 12اکتوبر کو بنگال کے باسندا گاﺅں میں پیدا ہوئیں۔ جوکہ موجودہ بنگلہ دیش کے باری سال ضلع میں واقع ہے۔

کامنی رائے کے بھائی کولکاتا کے میئر منتخب ہوئے اور ہمشیرہ نیپال کے شاہی خاندان کی ڈاکٹر رہیں۔ الجبرا میں دلچسپی ہونے کے باوجود انہوں نے کم عمری میں شاعری شروع کردی، انہوں نے 1886 میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور ہندوستان کی پہلی خاتون گریجویٹ بن گئیں۔ ان کی ملاقات اوبلا بوس سے ہوئی جوکہ خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم تھیں اور اس کے بعد وہ بھی ان سے متاثر ہوکر اسی راہ پر گامزن ہوگئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Oct 2019, 5:30 PM