ذاکر حسین اسکول میں دہلی پولس کا سائبر سیفٹی پروگرام منعقد

سایبر سیل کے انچارج نریش کمار نے سائبر سیفٹی سے متعلق مسائل سے اسکول کے بچوں کو آگاہ کرتے انہیں بتایا کہ وہ کس طرح سائبر مجرموں کی حرکتوں کو سمجھ کر ان سے بچ سکتے ہیں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی کے شمال مشرقی علاقہ جعفر آباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینیر سیکنڈری اسکول میں سائبر سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج سائبر سیل (شمال مشرق، دہلی) نریش کمار اور جعفر آباد تھانہ کے ایس ایچ او وِویک تیاگی کے ہمراہ ہیڈ کانسٹبل کنور خاں مو جود رہے۔

پروگرام کا انعقاد اسکول میں ایکو کلب کی جانب سے شجر کاری کے عمل کے ذریعے کیا گیا جس میں اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کے ساتھ تمام مہمانان نے شرکت کی۔ بعد ازاں اسکول کی طالبہ علینا نے ایک استقبالیہ گیت پیش کرکے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

ذاکر حسین اسکول میں دہلی پولس کا سائبر سیفٹی پروگرام منعقد

جعفر آباد تھانہ کے ایس ایچ او وِویک تیاگی نے تعارفی تقریر میں اسکول کی ستائش کی اور موجودہ دور کے سائبر سیفٹی سے متعلق مسائل کی جانب اسکول کے بچوں کو آگاہ کیاجس کے بعد سایبر سیل کے انچارج نریش کمار نے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سائبر مجرموں کی حرکتوں کو سمجھا اور ان سے بچا جا سکتا ہے۔

چند طالبات نے سیلف ڈیفینس کا مظاہرہ کر دیگر طالبات میں حوصلہ اور جوش بھر دیا۔ آخر میں اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خاں نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وقت کی ضرورت کو پورا کیا ساتھ ہی اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جعفر آباد تھانہ کے ایس ایچ او اور ان کا پورا عملہ اسکول کی مدد کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور جب بھی ضرورت پڑی پیش پیش رہا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ موجود تھے۔

ذاکر حسین اسکول میں دہلی پولس کا سائبر سیفٹی پروگرام منعقد

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔