سی بی ایس ای 12th کلاس کے نتیجے جاری، مظفرنگر اور غازی آباد کی طالبات سر فہرست

سی بی ایس ای کا نتیجہ جاری ہو چکا ہے، طلبا اپنا نتیجہ cbseresults.nic.in پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ اس مرتبہ سی بی ایس ای کی طرف سے نتائج کا اعلان قبل از وقت کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سی بی ایس ای (سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) کی طرف سے 12ویں درجہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات کے روز کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے تمام خطوں کے نتائج ایک ساتھ جاری کیے گئے ہیں۔

سی بی ایس ای کے 12ویں کلاس کے نتیجے cbse.nic.in اور cbseresults.nic.in پر جاری کیے گئے ہیں۔ طلبا ان ویب سائٹوں پر جاکر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ نتیجہ چیک کرنے کے لئے طلبا کو رول نمبر سبمٹ کرنا ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ سی بی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے امتحان میں اول مقام دو طالبات نے حاصل کیا ہے اور دونوں ہی کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔ مظفرنگر کے ایس ڈی پبلک اسکول، کی کرشمہ اروڑا اور ڈی پی ایس غازی آباد کی ہنسکا شکلا نے ٹاپ کیا ہے۔ ٹاپ کرنے والی دونوں طالبات نے 500 میں سے 499 نمبرات حاصل کیے ہیں۔

دوسرے مقام پر تین لڑکیاں ہیں جنہیں 498 نمبرات ملے ہیں۔ تیسرے مقام پر 18 طلبا ہیں جنہیں 497 نمبرات ملے ہیں۔ ان میں 11 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔


سی بی ایس ای کے امتحانات 15 فرروری سے شروع ہو کر 4 اپریل تک چلے تھے۔ سی بی ایس ای کی 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے لئے 31 لاکھ طلبا نے رجسٹریشن کرایا تھا۔

غورطلب ہے کہ گزشتہ سال 12ویں کلاس کا نتیجہ 26 مئی 2018 کو جبکہ 10ویں کلاس کا نتیجہ 29 مئی 2018 کو جاری کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال 10ویں کلاس کے 86.70 فیصد اور 12ویں کلاس کے 83.01 طلبا کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

لڑکیوں نے پھر بازی ماری

سی بی ایس ای کے دوازدہم کے امتحان کے نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر بازی مار لی، یہ اعلان آج سی بی ایس ای کی چیئر مین انیتا كروال نے کیا۔ سی بی ایس ای کی تاریخ میں پہلی بار 28 دن کے اندر نتائج کا اعلان ہواہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔


آخری امتحان چار اپریل کو ختم ہوا تھا۔ اس بار 83.4 فیصد نتائج ہوئے۔ اننت پورم علاقہ 98.4 فیصد کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ دہلی تیسرے مقام پر ہے۔

لڑکیوں کے نتائج 88.7 فیصد رہے جو لڑکیوں سے نو فیصد زیادہ ہے۔ تیسری صنف کے امیدوار 83.29 فیصد کامیاب رہے۔ لڑکے 79.4 فیصد کامیاب ہوئے۔ کیندریہ ودیالیہ کا نتیجہ 98.54 فیصد رہا۔

نتیجہ دیکھنے کے لئے براہ راست لنک: CBSE Result

نتیجہ دیکھنے کا طریقہ:

  • سی بی ایس ای 12ویں کلاس کا نتیجہ دیکھنے کے لئے cbse.nic.in یا cbseresults.nic.in پر جائیں۔
  • ویب سائٹ پر دئے گئے رزلٹ کے لنک پر کلک کریں۔
  • اپنا رول نمبر ڈال کر سب مٹ کرنا ہوگا۔
  • آپ مستقبل کے لئے مارک شیٹ کا پرنٹ آؤٹ بھی لے سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔