سی بی ایس ای 12ویں کا ریزلٹ برآمد، اُردو میڈیم کے طلبا و طالبات کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ
پرانی دہلی کے مشہور رابعہ گرلز پبلک اسکول کا 12ویں کا ریزلٹ اس بار بھی صد فیصد رہا، یہاں کی ھِدیٰ اسمٰعیل نے سب سے زیادہ 96.8 فیصد نمبرات حاصل کئے
نئی دہلی: سی بی ایس ای کی جانب سے جمعہ کے روز 12 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جن طلباء نے اس سال بورڈ کا امتحان دیا وہ سی بی ایس ای کی ویب سائٹ cbse.gov.in اور cbseresults.nic.in پر جاکر اپنا رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔ دہلی کے اُردو میڈیم اسکولوں کے طلباو طالبات نے بھی اس مرتبہ بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کیا۔
پرانی دہلی کے مشہور رابعہ گرلز پبلک اسکول کا 12ویں کا ریزلٹ اس بار بھی صد فیصد رہا اور تینوں اسٹریم (ہیومینٹیز، سائنس اور کامرس) کا نتیجہ شاندار رہا۔ ھِدیٰ اسمٰعیل، ہیومینٹیز اسٹریم (% 96.8) نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ سائنس اسٹریم کی ٹاپر بشریٰ خان (%94.4) رہیں اور کامرس اسٹریم میں ایرش (%92.4) نے ٹاپ کیا۔ اسکول ٹاپرس میں ھِدیٰ اسمٰعیل (ہیومینٹیز اسٹریم) نے %96.8 نمبر حاصل کر کے اوّل پوزیشن حاصل کی۔
دوسری پوزیشن پر علمہ شمیم (ہیومینٹیز اسٹریم) رہیں، انھوں نے % 94.8 نمبر حاصل کیے اور بشریٰ خاں (سائنس اسٹریم) نے %94.4 نمبروں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ 21 طالبات نے % 90 اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ 50 طالبات نے پانچوں مضامین میں ڈسٹنکشن % 75 اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ تمام طالبات نے % 60 سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔شمال مشرقی دہلی میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سکینڈری اسکول کا ریزلٹ اس مرتبہ 93.90 فیصد رہا۔
اسکول کے طالب علم عبد الصمد نے 91 فیصد نمبر لاکر فرسٹ پوزیشن حاصل کی، زویا نے 88.8 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ آفتاب شیخ نے 88.2 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسرے مقام پر گرفت بنائی۔
زینت محل گورنمنٹ، ایس کے وی اردو میڈیم جعفرآباد کے رزلٹ میں بہتری ہوئی اس بار اسکول کا رزلٹ 94.32 فیصد رہا۔ اسکول کے استاد ناصر علی نے کہا کہ اس سال اسکول کا رزلٹ کافی بہتر ہے مزید بہتری کیلئے ہم اور زیادہ محنت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عرش النساء نے 94 فیصد نمبر لاکر فرسٹ پوزیشن حاصل کی، زویا رضا نے 90.4 فیصد نمبر نمبرات سے سیکنڈ پوزیشن حاصل کیا۔ تاہم نشاء نے 89.8 فیصد نمبر لاکر تھرڈ پوزیشن حاصل۔
اینگلوعربک سینئر سیکنڈری اسکول سے امسال کل 325 طالب علم بارہویں بورڈ کے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ 254 طالب علموں کی نمایاں کامیابی کے ساتھ اسکول کا مجموعی نتیجہ % 79.12 رہا۔ جبکہ دسویں جماعت کا نتیجہ % 44.29 رہا۔ اس موقع پر اسکول کے جملہ اساتذہ، پرنسپل محمد وسیم احمد، منیجر ڈاکٹرا سعد ملک اور دہلی ایجوکیشن سوسائٹی کی سکریٹری پروفیسر کہکشاں دانیال نے کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دی اور آئندہ اسکول کے نتائج کو مزید بہتر بنانے کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ آرٹس زمرے کے ہونہار طالب علم شاہین حسن سیفی نے انگریزی میں 85 ہندی میں 77 ہسٹری میں 80 اکنامکس میں 97 اور سوشیالوجی میں 100 یعنی 500 میں سے کل 439 نمبرات حاصل کیے ہیں اور % 87.8 کے ساتھ اول مقام پر رہے، وہ اسکول کے ٹاپر بھی بنے ہیں۔ دوم پوزیشن سائنس کی طالبہ ہما حق کو حاصل ہوئی ہے جنہوں نے انگریزی میں 91 فزکس میں 73 کیمسٹری میں 88 بائیولوجی میں 77 فزیکل ایجوکیشن میں 98 یعنی کل 427 نمبرات حاصل کیے ہیں جن کا فی صد 85.4 رہا ہے۔
تیسرا مقام آرٹس زمرے کے محمد ثاقب عالم کو ملا ہے جنہوں نے انگریزی میں 86 ہندی میں 81 ہسٹری میں 85 جغرافیہ میں 83 اور اکنامکس میں 89 یعنی کل 424 نمبرات حاصل کیے ہیں اور ان کے نمبرات کا فیصد 84.8 رہا ہے۔ آرٹس زمرے میں ایشا رحمٰن نے 410 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ سائنس زمرے میں محمد ماجد 401 نمبرات کیساتھ دوسرے مقام پر رہے اور 395 نمبرات کے ساتھ سمیہ اور عبدالاحد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس زمرے میں محمد عفان 402 نمبرات کے ساتھ اول، محمد فیض اور محمد عدنان نے 383 نمبرات کے ساتھ دوم اور عدنان نے 368 نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔