یو پی پی ایس سی کے خلاف طلبا نے بھیک مانگ کر کیا مظاہرہ
اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے سامنے مسابقتی طلبا نے کمیشن میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف ہاتھ میں کٹورہ لے کر بھیک مانگ کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ ان کا کہنا ہے کہ بدعنوان افسران ان کے ساتھ کھواڑ کر رہے ہیں۔
الہ آباد: اترپردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف مسابقتی طلبا نے سنیچر کے دن کمیشن کے سامنے بھیک مانگ کر اپنا احتجاج درج کرایا۔
اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے سامنے مسابقتی طلبا نے کمیشن میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف ہاتھ میں کٹورہ لے کر بھیک مانگ کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اعلی کرسیوں پر فائز کمیشن کے بدعنوان افسران نوٹوں کے لئے طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھواڑ کر رہے ہیں۔ طلبا دن رات ایک کر کے اپنی زندگی سنوارنا چاہتے ہیں لیکن بدعنوانی ان کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر ر ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن میں ناظم امتحان انجو کریار اور سکریٹری جگدیش جیسے بدعنوان افسر رہیں گے تب ہمیں کٹورا لے کر بھیک مانگنا پڑے گا۔ ایک ذمہ دار عہدے پر فائز افسر ہی محافظ کے بجائے چور بن جائے تو کون انہیں بچا ئے گا۔ انجو کٹیار جیل گئی ہیں لیکن ابھی جگدیش کرسی پر براجمان ہیں انہیں فوری طور سے معطل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بڑی مچھلیاں گرفت سے باہر ہیں۔ انہیں تلاش کر کے ان کے کالے چہروں کو سب کے سامنے واضح کرنا چاہیے۔
الہ آباد یونیورسٹی کے طلبا لیڈر اجیت یادو نے کہا ’’ہم غریب کسانوں کے بیٹے 25 لاکھ روپئے دے کر نوکری نہیں لے سکے۔ اس لئے ہم سڑکوں پر بھیک مانگنے اور پیسہ اکٹھا کر کے کمیشن کے افسران کو ان کو پیٹ بھرنے کے لئے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انجو کٹیار جیسی بدعنوان افسران کی حمایت کرنا بدعنوانی کو فروغ دینا ہے۔
طلبا لیڈر نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے طلبا بہتر مستقبل کا خواب دیکھ کر یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ کمیشن کی انجو کٹیار اور جگدیش جیسے بدعنوان افسر پیسوں کے لئے ان کے خوابوں کو چکنا چور کر ہے ہیں۔ یہ ہمارے سپنوں کے پورا ہونے کی لڑائی ہے۔ ہم سبھی کو ایک ساتھ مل کر لڑنا ہوگا تبھی بدعنوانوں کا معقول جواب دیا جاسکتا ہے۔
ہاتھ میں کٹورہ لے کر احتجاج کر رہے طلبا لیڈر ادے پرکاش یادو نے کہا کہ کمیشن کے افسران اور ملازمین سے بذات خود بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں بدعنوانوں کو بچانے کے لئے دھرنا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ بدعنوان لوگ غریب ۔ماں باپ کے سپنوں کو کچلنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طلبا سے امتحان کے نام پر دھوکہ دھڑی کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Jun 2019, 8:10 PM