یوکرین سے واپس آئے میڈیکل طلبہ کے مستقبل کا تحفظ کرے حکومت:اکھلیش
طلباء نے یہ مطالبہ کیا کہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سےان کی تعلیم رک گئی ہے اب اسے پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے مرکزی حکومت پہل کرے۔
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ جنگ متاثرہ یوکرین سے میڈیکل کی پڑھائی چھوڑ کر آئے میڈیکل طلبہ کو حکومت یہاں کے میڈیکل کالجوں میں پریکٹیکل کلاسز کرنے کی اجازت دے جبکہ بقیہ تعلیم وہ آن لائن کرلیں گے۔
یوکرین سے واپس آئے میڈیکل طلبہ کے ایک گروپ نے یادو سے ملاقات کر کے ان سے حکومت پر پریکٹیکل کلاسز کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کرنے کی گزارش کی۔ طلباء سےملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ جنگ زدہ یوکرین سے میڈیکل کی پڑھائی چھوڑ کر آئے طلباء کی اس مانگ کو حکومت فورا قبول کرے اور نوجوانوں کے مسقبل کا تحفظ کرے۔
طلبا۔طالبات نے یہ مطالبہ کیا کہ جنگ زدہ یوکرین میں ان کی پڑھائی روک دی گئی ہے، جسے پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے مرکزی حکومت پہل کرے اور اس پہل میں ایس پی صدر کو اپنی سطح پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس سے قبل ان طلباء نے اٹاوہ کے ضلع مجسٹریٹ سے بھی ملاقات کی تھی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
میڈیکل کے طلباء نے سابق وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ان کی ادھوری پڑھائی کو یوپی کے کسی بھی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں مکمل کرایا جائے تاکہ ان کا مستقبل خراب ہونے سے بچ سکے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی یونیورسٹی سے بات کر رہے ہیں لیکن وہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ وہ لوگ بھی برے حالات میں یوکرین نہیں جانا چاہتے۔ روس اور یوکرین کی جنگ میں ہندوستانی طلباء کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے۔ گو کہ وہ جنگ زدہ علاقے سے بحفاظت گھر واپس آچکے ہیں لیکن اب انہیں مستقبل کی فکر ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔