روس کے خلاف یوکرینی کامیابیاں ’بڑی پیش رفت‘ ہیں، نیٹو

ایک نجی انٹیلی جنس کمپنی امبری کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈرون کشتیوں نے جہاز کو نشانہ بنایا اور ممکنہ طور پر یہ جہاز ان دھماکوں کے بعد غرق ہو گیا۔

روس کے خلاف یوکرینی کامیابیاں ’بڑی پیش رفت‘ ہیں، نیٹو
روس کے خلاف یوکرینی کامیابیاں ’بڑی پیش رفت‘ ہیں، نیٹو
user

Dw

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں روس کے خلاف یوکرین کی حالیہ کامیابیاں ’بڑی پیش رفت‘ ہیں۔نیٹو سربراہ نے یوکرین کی جانب سے بحیرہ اسود میں ایک اور روسی جنگی بحری جہاز کی تباہی کے تناظر میں کہا کہ یوکرین روس کے بحیرہ اسود کے فلیٹ کو بھاری نقصان پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔ ''بدھ کے روز اپنی ایک پریس کانفرنس میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا، ''یہ یوکرینی باشندوں کے لیےایک بڑی فتح ہے۔‘‘

روس کا بحری جہاز تباہ، یوکرینی فوج

یوکرینی فوج نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس نے بحیرہ اسود میں روسی ڈرونز کی لینڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے بحری جہاز کو تباہ کر دیا ہے۔ روسی حکام نے تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یوکرینی فوجی بیان کے مطابق جزیرہ نما کریمیا کے انتہائی جنوبی سرے پر سیزر کونیکوف نامی بحری جہاز الوپکا شہر کے قریب ڈوب گیا۔ یوکرینی بیان کے مطابق اس پر عملے کے 87 افراد سوار تھے۔


بحری جہاز کی غرقابی روس کے لیے ایک اور ہزیمت انگیز خبر ہو گی۔ روس کے یوکرین پر حملے کے دو برس مکمل ہونے سے چند روز قبل اس انداز کی یوکرینی پیش رفت روس کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ یوکرین ہتھیاروں کی کمی کا بتاتے ہوئے جنگ کو ایک مرتبہ پھر مدافعانہ جہت میں لے جانے کا اعلان کر چکا ہے۔ یوکرینی دعویٰ ہے کہ اس کے پاس اس وقت ہتھیاروں اور فوجیوں کی کمی ہے۔ تاہم یوکرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ روسی فورسز پر حملے جاری رکے گا۔

دو ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب یوکرینی فورسز نےروسی بحری جہاز کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے اس حوالے سے سے یوکرین کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بحریہ کے ڈرونز نے میزائلوں سے لیس ایک روسی بحرہ جہاز پر حملہ کیا۔


گروپ 13 کی ایک اور کاروائی

یوکرینی خفیہ ادارے جی یو آر کے مطابق اس کے خصوصی آپریشنز کے یونٹ ‘گروہ 13‘‘ نے ماگورو بحری ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے یہ بڑا روسی بحری جہاز غرق کیا۔ یوکرینی دعویٰ ہے کہ دھماکا خیز مواد کے زریعے جہاز کے بائیں حصے کو ہدف بنایا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تاہم یہ یوکرینی ویڈیو انتہائی زیادہ ایڈیٹڈ دکھائی دیتی ہے۔ اسی یونٹ نے یکم فروری کو بھی روس کو نشانہ بنایا تھا۔

ایک نجی انٹیلی جنس کمپنی امبری کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈرون کشتیوں نے جہاز کو نشانہ بنایا اور ممکنہ طور پر یہ جہاز ان دھماکوں کے بعد غرق ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔