سری لنکا کے وزیراعظم سرکاری دورے پر چین میں

سری لنکن وزیراعظم اپنے اس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کولمبو کے اپنے سب سے بڑے بیرون ملک قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔

سری لنکا کے وزیراعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
سری لنکا کے وزیراعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
user

Dw

توقع کی جا رہی ہے کہ سری لنکن وزیراعظم اپنے سب سے بڑے بیرون ملک قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا چھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ چینی حکام نے بیجنگ کے مضافات میں ایک ہوائی اڈے پر گوناوردینا کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

سری لنکن وزیراعظم پیر کے روز چین پہنچے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کولمبو کے اپنے سب سے بڑے بیرون ملک قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔ چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا، '' شی اور گوناوردینا چین سری لنکا کی روایتی دوستی کو جاری رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔‘‘


سری لنکا کے برسوں سے جاری اقتصادی بحران کے دوران بیجنگ اور کولمبو کے درمیان تعلقات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ گزشتہ برس سری لنکا نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے 2.9 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ حاصل کیا تھا۔ یہ مشروط قرض سری لنکا کے غیر ملکی قرض دہندگان کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے کولمبو کے ساتھ ایک سٹاف لیول معاہدہ کیا ہے تاکہ 337 ملین ڈالر کی ادائیگی کا راستہ ہموار کیا جا سکے، جو کہ چار سالہ بیل آؤٹ کی تیسری قسط ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔