کے کے کی موت نے ہندوستانی موسیقی کو اداس کر دیا

معروف بھارتی گلوکار کے کے کل رات کولکتہ میں ایک پرفارمنس کے چند گھنٹے بعد چل بسے۔ ان کی طبیعت بگڑ جانے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی گلوکار کے کے 'کل ہم رہے نا رہیں' گانے کے بعد چل بسے
بھارتی گلوکار کے کے 'کل ہم رہے نا رہیں' گانے کے بعد چل بسے
user

Dw

تین دنوں کے دوران بھارت میں فن موسیقی کے شعبے میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا نقصان ہے۔ اتوار کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اپنی ویب سائٹ 'دا میسمیرائزر‘ پر کے کے نے لکھا تھا، ''جب کوئی فن کار اسٹیج پر ہوتا ہے تو وہ ایک خاص قسم کی توانائی محسوس کرتا ہے، پھر خواہ وہ کسی حال میں کیوں نہ ہو، جب میں اسٹیج پر ہوتا ہوں تو سب کچھ بھول جاتا ہوں اور صرف پرفارم کرتا ہوں۔‘‘ منگل کی رات کو بھی یہی کچھ ہوا جب وہ پرفارم کر رہے تھے۔


کے کے نام سے معروف 53 سالہ کرشن کمار کنتھ ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران ہی ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنا پروگرام مکمل کیا۔ اس کے بعد جب وہ ہوٹل گئے تو وہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

سن 1999 میں اپنے البم ''پل‘‘ سے گلوکاری کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کے کے نے پلے بیک سنگر کے طور پر بھی کافی نام کمایا۔تاہم انہیں اسٹیج پر پرفارم کرنا زیادہ پسند تھا۔ انہوں نے ہندی کے علاوہ تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، مراٹھی اور بنگلہ میں بھی گانے گائے۔


کے کے کی موت نے بھارتی موسیقی کی دنیا کو اداس کر دیا ہے، جو پہلے ہی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی ہلاکت سے غمزدہ تھی۔ موسے والا کو اتوار کے رو ز نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ انہیں تقریباً 20 گولیاں ماری گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔