پاکستان کے سامنے ورلڈ الیون پست
لاہور:بابر اعظم کی بہترین اننگز کی بدولت پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹوئنٹی ۔۲۰ میچوں کی سیریز کے انڈی پینڈس کپ کے پہلے میچ میں آج 20 رن سے جیت حاصل کرکے ایک ۔ صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ پاکستان نے پانچ وکٹ پر 197 رن کا چیلنجنگ اسکور بنانے کے بعد ورلڈ الیون کو سات وکٹ پر 177 رن پر ہی روک دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوئے اس مقابلے میں عالمی الیون کی ٹیم سہیل خان، رومان رئیس اور شاداب خان کی شاندار گیندبازی کے سامنے جدوجہد کرتی رہ گئی۔ تین گیندوں بازوں نے دو ، دو وکٹ حاصل کئے ۔ عالمی الیون کے لئے تمیم اقبال نے 18، ہاشم آملہ نے 24، ٹیم پین نے 25 ، کپتان ڈو پلیسیس نے 29، تشارا پریرا نے 17 اور ڈیرن سیمی نے ناٹ آوٹ 28 رن بنائے۔ سیمی نے آخری اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا لگایا لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔
طویل عرصے کے بعد اپنی سرزمین پر میزبان پاکستان نے دنیا کے سرکردہ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون ٹیم کو شکست دے کر اپنا دبدبہ بنانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی سرزمین پر2009 کے دہشت گردانہ حملے کے بعد عالمی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا میچ تھا۔ اس سے قبل بابراعظم کی 86 رن کی بہترین اننگز سے پاکستان نے پانچ وکٹ پر197 رن کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں عالمی الیون کے کپتان فاف ڈو پلیسیس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ مورن مورکل کے پہلے ہی اوور میں فخرالزمان دو چوکے لگانے کے بعد چوتھی گیند پر ہی آوٹ ہوگئے۔
بابراعظم نے اس کے بعد پاکستان کی اننگز کو سنبھالا اور ٹی۔ ٹوئنٹی کی اپنی بہترین اننگز کھیلی۔ اعظم نے 52 گیندوں پر 86 رن بنائے جس میں دس چوکے اور دو چھکے لگائے۔ بابر نے سلامی بلے باز احمدشہزاد (39) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 122 رن کی اہم شراکت کی۔ بین کٹنگ نے شہزاد کو آوٹ کرکے اس جوڑی کو توڑا۔ شہزاد نے 34 گیندوں پر 39 رن میں تین چوکے لگائے۔
بابر اپنی سنچری سے 14 رن دور تھے کہ لیگ اسپنر عمران طاہر نے انہیں ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ بابر کا وکٹ 142 کے اسکور پر گرا۔ کپتان سرفراز احمد چار رن بناکر تشارا پریرا کا شکار بن گئے۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Sep 2017, 9:35 AM