ورلڈ کپ میں مسلسل اچھا کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی: لارا
انہوں نے کہا، ’’اب ہمارے پاس ایسی ٹیم ہے جو گھریلو حالات کو بخوبی سمجھتی ہے لیکن 4 ماہ پہلے حالات خراب تھے، ہم نے کچھ پیش رفت کی ہے۔ انگلینڈ میں اگرچہ ہمیں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔‘‘
ممبئی: ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا کا خیال ہے کہ ورلڈ کپ میں مسلسل اچھا کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے لیکن ہم نے گھر میں اچھا کھیلا ہے۔ اب ہمارے پاس ایسی ٹیم ہے جو گھریلو حالات کو بخوبی سمجھتی ہے لیکن چار ماہ پہلے حالات بہت خراب تھے۔ ہم نے کچھ پیش رفت کی ہے۔ انگلینڈ میں اگرچہ ہمیں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا خیال ہے کہ انگلینڈ کا گرم موسم ورلڈ کپ میں برصغیر کی ٹیموں کے لئے مددگار ثابت ہو گالیکن پچ میزبان کی مدد کریں گی۔پیٹرسن نے کہا کہ گزشتہ موسم گرما میں بارش بالکل نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندستان کے خلاف 2000 میں ٹیسٹ کھیلنا شروع کیا۔ پہلے دن وکٹ ہرا بھرا تھا لیکن دوسرے دن سوکھ گیا۔ بارش نہیں ہوئی لیکن نمی تھی جو بعد میں خشک ہو گئی ۔
انهوں نے کہاکہ گزشتہ موسم کی طرح موسم گرم رہا تو برصغیر کی ٹیموں کو کافی فائدہ ہوگا۔ ویسے ہری بھری پچ انگلینڈ کے گیند بازوں کی مدد کریں گی۔ پیٹرسن نے کہا کہ اگرچہ ویسٹ انڈیز کی طرح گیند سوئنگ کرے گی تو انگلینڈ کو مشکل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی طرح اگر گیند سوئنگ لیتی ہے تو مشکل آ سکتی ہے۔
سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا کرکٹ میں بہت سے تبدیلیوں سے وہ خوش نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کی تیاری سال بھر پہلے شروع ہو جاتی ہے اور ہمیں ٹیم کمبی نیشن پتہ رہتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔