عالمی کپ فائنل: سُپر اوور میں انگلینڈ کے ہوش اڑانے والے نیشم نے دیا بڑا بیان
شکست سے غمزدہ نیشم نے بچوں کو اس کھیل سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’بچوں اس کھیل کا انتخاب مت کرنا۔ بیکنگ وغیرہ چن لو اور 60 کی عمر میں موٹے اور خوش ہو کر دنیا سے جاؤ۔‘‘
اتوار کے روز آئی سی سی عالمی کپ 2019 ٹورنامنٹ کے بے حد ہی دلچسپ فائنل مقابلے میں خطاب کے بے حد قریب پہنچنے کے بعد بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم عالمی چمپئن نہیں بن پائی۔ فائنل میں شکست کے بعد ٹیم کے آل راؤنڈر جمی نیشم بے حد غمزدہ نظر آئے۔ تاریخی لارڈس میدان پر سپر اوور تک گئے مقابلے میں میزبان انگلینڈ نے زیادہ باؤنڈری مارنے کی بنیاد پر میچ جیت لیا۔ نیشم سپر اوور میں بلے بازی کرنے آئے تھے، لیکن اپنی ٹیم کو جیت تک نہیں لے جا پائے۔
میچ کے بعد نیشم نے ٹوئٹ کیا ’’یہ افسوسناک ہے۔ امید ہے کہ اگلی دہائی میں ایک یا دو دن ایسے ہوں گے جب میچ کے آخری نصف گھنٹے کے بارے میں نہ سوچوں۔ انگلینڈ کو مبارک باد، وہ جیت کے حقدار تھے۔‘‘
نیشم نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’آج جو حامی آئے ان کا شکریہ۔ ہم آپ کو میچ کے دوران سن سکتے تھے۔ معاف کیجیے گا، ہم آپ کی خواہش پورا نہیں کر پائے۔‘‘ انھوں نے آخر میں بچوں کو یہ کھیل نہ کھیلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ’’بچوں اس کھیل کا انتخاب مت کرنا۔ بیکنگ یا کچھ اور چنو اور 60 کی عمر میں موٹے و خوش ہو کر دنیا سے جاؤ۔‘‘
واضح رہے کہ عالمی کپ کی تاریخ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی بار عالمی کپ فاتح بنی ہے۔ سال 2015 کے عالمی کپ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ کر ہار گئی تھی۔ اس سال آسٹریلیا نے پانچویں بار خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ ٹاپ4 کے درجہ میں سب سے نیچے رہ کر بھی عالمی کپ جیتنا انگلینڈ کے لیے صحیح معنوں میں قابل تعریف ہے۔ اس عالمی کپ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بطور کپتان ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Jul 2019, 4:10 PM