خواتین ٹی-20 عالمی کپ 2024: انتظار ختم، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ آج

عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 1-1 میچ کھیل چکی ہیں۔ ہندوستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی جبکہ پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر مہم کا بہتر آغاز کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIWomen">@BCCIWomen</a></p></div>

ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم (فائل)، تصویر@BCCIWomen

user

قومی آواز بیورو

کرکٹ شائقین کو ہندوستان اور پاکستان کے میچ کا ہمیشہ بے صبری سے انتظار ہو تا ہے، پھر چاہے وہ مقابلہ مردوں کے درمیان ہو یا خواتین کے درمیان اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دونوں ملکوں کی ٹیموں میں اگر یہ ٹکر کسی عالمی کپ میں ہونے والی ہو تو لوگوں کی دھڑکنیں مزید تیز ہو جاتی ہیں۔ اتوار (6 اکتوبر) کو بھی کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کی خواتین ٹیم عالمی کپ کے ایک گروپ میچ میں مقابلہ آرائی کے لیے دبئی کے اسٹیڈیم میں اتریں گی۔

دراصل ہندوستان اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں دبئی کے اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونے والی ہیں۔ یہ مقابلہ ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے سے شروع ہوگا جبکہ ٹاس کے لیے 3 بجے کا وقت مقرر ہے۔


ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ٹی-20 عالمی کپ میں آمنے سامنے آنے سے پہلے ٹورنامنٹ میں ایک ایک مقابلہ کھیل چکی ہیں۔ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ ہندوستان کی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 58 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسری طرف پاکستانی ٹیم نے اپنی مہم کا بہتر آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو 31 رنوں سے ہرایا تھا۔ اس طرح ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو پاکستان سے اچھی ٹکر ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔

دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان عالمی کپ مقابلے کا لطف اسٹار اسپورٹس چینل پر اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس چینل پر میچ کا براہ راست نشریہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ہاٹ اسٹار پر میچ کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ کر بھی کرکٹ شائقین لطف اندوز سکتے ہیں۔


عالمی کپ ٹی-20 کے لیے ہندوستانی ٹیم

ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، دیپتی شرما، جیمیما روڈریگیز، رِچا گھوش (وکٹ کیپر)، یستکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، پوجا وستراکر، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر، دیالن ہیم لتا، آشا شوبھنا، رادھا یادو، شرینکا پاٹل، سجنا سجیون۔

عالمی کپ ٹی-20 کے لیے پاکستانی ٹیم

فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شماس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طبیٰ حسن۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔