پاکستان میں بھی وومنس کرکٹ لیگ کا ہوگا انعقاد، ایک بار پھر پی سی بی نے کی بی سی سی آئی کی کاپی!

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان وومنس لیگ کے لیے دو ٹیمیں بنا لی ہیں، ایک ٹیم کا نام امیزن ہے، جبکہ دوسری ٹیم کا نام سپر وومنس رکھا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان کرکٹ بورڈ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستان کرکٹ بورڈ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اکثر بی سی سی آئی کے پروگرام اور منصوبوں کی کاپی کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آئی پی ایل شروع ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ شروع کیا، اور اب جبکہ بی سی سی آئی وومنس پریمیر لیگ کا انعقاد کر رہی ہے، تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس جانب قدم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈبلیو پی ایل کی طرح ہی پاکستان وومنس لیگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان وومنس لیگ کے لیے دو ٹیمیں بنا لی ہیں۔ ایک ٹیم کا نام امیزن ہے، جبکہ دوسری ٹیم کا نام سپر وومنس رکھا گیا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان 3 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ امیزن اور سپر وومنس کے درمیان تینوں مقابلے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ بسمہ معروف کو امیزن ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ سپر وومنس ٹیم کی قیادت ندا ڈار کے ہاتھوں میں ہوگی۔ پاکستان وومنس لیگ میں ڈینی ویات، لارین ونفیلڈ ہیل اور لورا وولوارٹ جیسی بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہو سکتی ہیں۔


پاکستان وومنس لیگ کا جو شیڈیول سامنے آیا ہے اس کے مطابق پہلا میچ 8 مارچ کو، دوسرا میچ 10 مارچ کو، اور تیسرا و آخری میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سبھی میچ دوپہر 2 بجے راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔