کیا لوک سبھا انتخابات کی وجہ سےآئی پی ایل 2024 بیرون ملک میں ہو سکتا ہے؟
خبریں ہیں کہ آئی پی ایل 2024 مارچ میں بھی منعقد کیا جا سکتا ہے اور اس کا فائنل میچ مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔
عام انتخابات کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا شیڈیول تبدیل ہو سکتا ہے۔ آئی پی ایل 2024 یا تو جلد کرایا جا سکتا ہے یا پھر اس کے کچھ میچ بیرون ملک یا پورا آئی ی ایل بیرون ملک میں کرایا جا سکتا ہے۔ یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کا شیڈیول تبدیل ہو سکتا ہے ۔
بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن سال 2009 میں بھی آئی پی ایل جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا ۔اسی لئے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئی پی ایل 2024 بیرون ملک میں بھی کرایا جا سکتا ہے ۔لیکن ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا جلد ی آئی پی ایل 2024 کے انعقاد پر غور کر رہا ہے۔
اگر آئی پی ایل 2024 جلد کرایا گیا تو اس کے لیے جلد ہی ونڈو کی تلاش شروع کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے اس پر اثر پڑ سکتا ہے۔خبریں ہیں کہ آئی پی ایل 2024 مارچ میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ اس کا فائنل میچ مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔ واضح رہے آئی پی ایل 2019 کا فائنل میچ 12 مئی کو منعقد ہو ا تھا۔ واضح رہے اس وقت پوری توجہ عالمی کپ 2023 پر مرکوز ہے۔ اس کے بعد ہی کسی قسم کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی بیرون ملک میں آئی پی ایل کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ 2009 میں لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو آئی پی ایل کی میزبانی دی گئی۔ اسی وقت، 2014 کے لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے، اس کے کچھ میچ یو اے ای میں کھیلے گئے تھےاور کچھ میچز بھارت میں منعقد ہوئے۔ آئی پی ایل 2014 کا فائنل میچ بنگلور میں کھیلا گیا تھا ۔ میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ کولکتہ نے فائنل 3 وکٹوں سے جیت لیاتھا ۔ واضح رہے لوک سبھا انتخابات 2024 اپریل اور مئی میں کرائے جا سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔