ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے پلے آف میں کون 4 ٹیمیں بنائیں گی جگہ؟ یوراج سنگھ کی پیشین گوئی آئی سامنے
آئی سی سی کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں یوراج سنگھ نے سیمی فائنل کے لیے اپنی 4 پسندیدہ ٹیموں کا نام ظاہر کیا ہے، ان سے سوال کیا گیا تھا کہ سیمی فائنل میں کون سی 4 ٹیمیں پہنچتی دکھائی دے رہی ہیں؟
ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی سرزمین پر ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ 2024 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ یکم جون سے یہ ٹورنامنٹ شروع ہونے والا ہے جس میں کئی ٹیمیں خطاب کی دعویدار نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان ہندوستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ان چار ٹیموں کے نام ظاہر کیے ہیں جو اس میگا ایونٹ کے پلے آف یعنی سیمی فائنل میں قدم رکھ سکتی ہیں۔
دراصل آئی سی سی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یوراج سنگھ نے سیمی فائنل کے لیے 4 پسندیدہ ٹیموں کا نام بتایا ہے۔ اس ویڈیو میں یوراج سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ان کے حساب سے اس بار ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں کون سی چار ٹیمیں پہنچتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں؟ یوراج نے اس کے جواب میں کہا کہ ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان عالمی کپ کے پلے آف میں مقابلہ کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
یوراج سنگھ نے ہندوستانی ٹیم کے تعلق سے بھی اپنے نظریات ظاہر کیے ہیں۔ ان کے مطابق ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم کے لیے سوریہ کمار یادو ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ یوراج نے سوریہ کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس طرح سے سوریہ کمار کھیلتے ہیں، وہ صرف 15 گیندوں میں میچ کا رخ پلٹ سکتے ہیں۔ ہندوستان کو ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب دلانے میں سوریہ کمار اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔