ہم صرف جیت کیلئے اترے تھے: روہت شرما

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں جیت دلا کر راحت محسوس کر رہے قائم مقام کپتان وہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی توجہ راجکوٹ کے حالات کا فائدہ اٹھا کر صرف فتح حاصل کرنے پر تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

راجکوٹ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف کرو یا مرو کے میچ میں جیت دلا کر راحت محسوس کر رہے قائم مقام کپتان وہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی توجہ راجکوٹ کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر صرف فتح حاصل کرنا تھی تاکہ ٹیم مقابلے میں بنی رہے۔ ہندسستان کو دہلی میں پہلے ٹوئنٹی 20 میں سات وکٹ سے شکست کھانی پڑی تھی، لیکن دوسرے میچ کو جیت کر اس نے اب تین میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری حاصل کر لی ہے۔ روہت نے میچ فاتح اننگز کھیلتے ہوئے 43 گیندوں میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگا کر 85 رن بنائے اور مین آف دی میچ رہنے کے ساتھ ہندوستان کو میچ میں بھی برقرار رکھا۔ یہ روہت کے کیریئر کا 100 واں ٹوئنٹی 20 میچ تھا۔

میچ کے بعد روہت نے اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دونوں واشنگٹن سندر اور یجویندر چہل اپنی گیند بازی کو سمجھتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جائزہ لیتے ہیں کہ اس میں بہتری کس طرح کر سکتے ہیں۔ چہل نے مشکل کنڈیشنز میں گیند بازی کرتے ہوئے ٹیم کو نکالا ہے۔ اس سے ان کا اعتماد بڑھا ہے۔ وہیں واشنگٹن نئی گیند سے ہمارے نئے بولر ہیں۔


کپتان نے کہاکہ میں بہت جذباتی انسان ہوں۔ ہم نے کئی غلطیاں کیں اور میں اس کو قبول کرتا ہوں۔ لیکن ہمارا مکمل دھیان میچ جیتنے کے ہدف پر ہی تھا۔ ہم جانتے تھے کہ راجکوٹ کا ٹریک بہت اچھا ہے، ہم جانتے تھے کہ گیند بازوں کو اس پر دوسری اننگز میں پریشانی ہوگی۔ ہم نے اس کا فائدہ اٹھایا اور پاورپلے میں بھی اچھا کھیل دکھایا۔

اسٹار کھلاڑی نے کہاکہ میں نے اپنے گیند بازوں کو کبھی بھی کم نہیں سمجھا ہے۔ ان برسوں میں میں نے ہمیشہ اپنی طرف سے بہترین کارکردگی کرنی چاہا ہے۔ میں جانتا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز بہترین ہیں اس لئے میں ٹریک پر ٹک کر کھیلنا چاہتا تھا۔ 2019 کا سال میرے لئے اچھا رہا ہے اور میں اس کا اختتام بھی اچھے طریقے سے کرنا چاہتا ہوں۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش اب 10 نومبر کو ناگپور میں فیصلہ کن تیسرے ٹوئنٹی 20 میں کھیلنے اتریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔