وراٹ کوہلی 2سومیچوں کےبعد سب سےاچھےبلے باز
ابھی تک جن72 کھلاڑیوں نے200 سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں ان میں51 کھلاڑیوں نے5000 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ان51 کھلاڑیوں میں سے جس بلے باز نے 200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بعد سب سے زیادہ رن بنائے ہیں وہ ہندوستان کے وراٹ کوہلی ہیں۔
ہندوستان کے کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ممبئی میں اتوار ( 22اکتوبر) کو اپنا200 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا اور اس میں125 بالوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے121 رن بنائے۔اس میچ کے اختتام تک وراٹ کوہلی نے192 اننگوں میں55.55 کی اوسط اور 91.54 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ31 سنچریوں اور45 نصف سنچریوں کے ساتھ8888 رن بنائے ہیں۔ 200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بعد ان سے زیادہ رن نہ تو کوئی بلے باز بنانے میں کامیاب رہا ہے اور نہ ہی کسی نے اتنی سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انکی اوسط بھی سب سے اچھی ہے۔بس اسڑائیک ریٹ میں وہ دوسرے مقام پرہیں۔
ان سے قبل جس کھلاڑی نے200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بعد سب سے زیادہ رن بنائے تھے وہ جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلرس تھے۔ انکا اسڑائیک ریٹ اتنے میچوں کے بعد سب سے اچھا ہے۔ابراہم ڈی ویلرس جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف کیپ ٹاون میں 14فروری 2016 کو اپنے200 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آوٹ ہوئے بغیر101 بنائے تھے، اس میچ کے اختتام تک 192اننگوں میں54.56 کی اوسط اور 100.18کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ24سنچریوں اور48 نصف سنچریوں کی مددسے 8621 رن بنائے تھے۔
ہندوستان کے سورو گنگولی کی کارکردگی 200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بعد سچن ٹنڈولکر سے اچھی تھی۔ انہوں نے اس میچ کے اختتام تک 194اننگوں میں43.03 کی اوسط اور 73.71کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ18سنچریوں اور46 نصف سنچریوں کی مددسے7747 رن بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے ڈیسمنڈ ہینس کا تعلق اس دور سے ہے جب ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ اتنا تیز نہیں تھا جتنا اب ہے۔وہ پھر بھی 200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بعد سب سے زیادہ رن بنانے والوں میں چوتھے مقام پر ہیں۔ انہوں نے اس میچ کے اختتام تک 199اننگوں میں42.54 کی اوسط اور 63.31کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ16سنچریوں اور45 نصف سنچریوں کی مددسے7445 رن بنائے تھے۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنے 200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بعد سب سے زیادہ رن بنانے والوں میں چھٹے مقام پر ہیں۔ انہوں نے اس میچ کے اختتام تک 193اننگوں میں41.74 کی اوسط اور 85.61کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ18سنچریوں اور43 نصف سنچریوں کی مددسے7305 رن بنائے تھے۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Oct 2017, 6:51 PM