وراٹ کوہلی 2018 کے خاتمہ پر ٹسٹ اور ونڈے دونوں میں ’نمبر وَن‘
ہندوستانی کپتان نے اس سال 13 ٹسٹ میچوں میں 55.08 کے اوسط سے 1322 رن بنائے جس میں پانچ سنچریاں اور پانچ نصف سنچری شامل ہیں۔ وراٹ نے اس سال سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنائے۔
نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی 2018 کا اختتام ٹسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر وَن بلے باز کے طور پر کریں گے۔ وراٹ نے اس سال اگست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو پچھاڑکر ٹسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا تھا اور وہ 135 دنوں سے اس جگہ پر بنے ہوئے ہیں۔ وراٹ سال کے آخر میں ٹیسٹ رینکنگ میں 931 پوائنٹس اور ون ڈے میں 899 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر بنے رہے۔
ہندوستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے 34 پوائنٹ کی برتری بنائے ہوئے ہیں۔ اس سال وراٹ نے اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ 937 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے تھے اور یہ ایک ہندوستانی بلے باز کی طرف سے حاصل کئے گئے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس تھے۔ وراٹ کی 937 درجہ بندی آل ٹائم بہترین درجہ بندی میں یہ 11 ویں بہترین درجہ بندی تھی۔ بہترین درجہ بندی کے معاملے میں وراٹ نے سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑا ہے جن کی 916 کی بہترین درجہ بندی تھی۔
ہندوستانی کپتان نے اس سال 13 ٹسٹ میچوں میں 55.08 کے اوسط سے 1322 رن بنائے جس میں پانچ سنچریاں اور پانچ نصف سنچری شامل ہیں۔ وراٹ نے اس سال سب سے زیادہ ٹسٹ رنز بنائے۔ وراٹ نے ون ڈے کرکٹ میں 14 میچوں میں 133.55 کی اوسط سے 1202 رنز بنائے جس میں چھ سنچریاں اور تین نصف سنچری شامل ہیں۔ اس سال کے اپنی زبردست کارکردگی کی بدولت وراٹ اپنی ٹیسٹ سنچریوں کی تعداد 25 اور ون ڈے سنچریوں کی تعداد 38 پہنچا چکے ہیں۔
یہ بھی دلچسپ رہا کہ ٹوئنٹی -20 میں بھی ایک ہندوستانی بلے باز نے 2018 میں سب سے زیادہ رن بنائے۔ شکھر دھون 18 میچوں میں 689 کے اسکور کے ساتھ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے۔ اس طرح تینوں فارمیٹ میں 2018 میں سب سے زیادہ رن ہندوستانی بلے بازوں کے نام رہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔