وراٹ کوہلی پر طاری ہوا کپتانی ہاتھ سے جانے کا خوف، گھبراہٹ میں اُٹھایا بڑا قدم

خبریں گشت کر رہی ہیں کہ کوہلی کو یک روزہ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹایا جائے گا۔ ان خبروں سے پریشان وراٹ کوہلی نے ایک انتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے آرام کرنے کی جگہ ویسٹ انڈیز دورہ پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز دورہ پر جا سکتے ہیں۔ وراٹ کوہلی ایک مہینے کے اس دورے پر ونڈے، ٹی-20 سیریز کے ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز کا بھی حصہ ہوں گے۔ پہلے خبر گرم تھی کہ وراٹ کوہلی اور تیز گیندباز جسپریت بمراہ کو ویسٹ انڈیز دورہ کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے۔ لیکن ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق اب وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز دورے پر جا سکتے ہیں۔

اس خبر کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آخر وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز دورے پر کیوں جانا چاہتے ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل وراٹ کوہلی کو لگتا ہے کہ اگر وہ ویسٹ انڈیز دورے پر نہیں گئے تو ان کی کپتانی ہمیشہ کے لیے جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سلیکٹرس روہت شرما کو یک روزہ اور ٹی-20 اور وراٹ کوہلی کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ لیکن باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


غور طلب ہے کہ ٹیم انڈیا کا ویسٹ انڈیز دورہ 3 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دورے میں تین ٹی-20 میچ، تین ونڈے میچ اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ دورے کی شروعات ٹی-20 میچوں سے ہوگی۔ اس کے بعد ونڈے سیریز 8 اگست سے کھیلی جائے گی۔ آخر میں 22 اگست سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کھیلا جائے گا۔

اس دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا انتخاب 19 جولائی کو ہو سکتا ہے۔ خبریں ہیں کہ ایم ایس دھونی بھی اس دورے پر ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شکھر دھون کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ وہ بھی ویسٹ انڈیز دورے پر نہیں جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Jul 2019, 11:10 AM