وراٹ کے پاس ہر شاٹ ہے تو روہت کے پاس وقت: رابن اتھپا

رابن اتھپا نے ایک پروگرام میں دونوں کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں روہت کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس کسی بھی گیند پر اٹیک کرنے کے لئے وقت بہت رہتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستانی بلے باز رابن اتھپا نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے پاس ہر طرح کے شاٹس کا ایک خزانہ ہے اور محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کے پاس گیند کو ہٹ کرنے کے لئے بہت سارا وقت رہتا ہیں۔ رابن اتھپا نے ایک پروگرام میں دونوں کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں روہت کی طرف دیکھتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس کسی بھی گیند پر اٹیک کرنے کے لئے وقت بہت رہتا ہے۔ یہ حیرانی میں ڈالنے والا ہے کہ وہ شاٹ کھیلنے کے دوران اتنا وقت کہاں سے لاتے ہیں۔ انہیں بلے بازی کرتے ہوئے دیکھنا شاندار احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وراٹ کو کھیل کے مختلف فارمیٹ میں بلے بازی کرتے دیکھتے ہی واضح ہو جاتا ہے کہ انہوں نے ہر فارمیٹ کے لئے اچھی خاصی تیاری کی ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں وراٹ اس وقت تک ہوا میں کوئی شاٹ کھیلتے نہیں ہیں جب تک اس کھیل میں اس کی ضرورت نہ ہو۔ اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی وراٹ تبھی بڑے شاٹس کھیلتے ہیں جب وہ 120-150 کے ارد گرد رنز بنا لیتے ہیں۔


رابن اتھپا نے کہا کہ وراٹ کوہلی لیکن جب ٹی- 20 میں کھیلتے ہیں تب وہ اپنے روایتی بڑے شاٹس نکالتے ہیں جس کے بارے میں مخالف ٹیم نے سوچا بھی نہیں ہوتا ہے، کیونکہ آپ نے انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں روایتی کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی دیکھا ہے۔ ان کے اسی اسٹائل کی وجہ سے گیند باز کو ہر شکل میں ان کے خلاف نئی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کی وراٹ جس طرح کھیل کے ہر فارمیٹ میں بلے بازی کرتے ہیں وہ ان کے لئے شاندار اور حوصلہ افزا کر دینے والا ہے۔ وراٹ کو پتہ ہے کہ ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی -20 میں ان کے پاس مختلف طرح کے شاٹس ہیں جو لاجواب ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔