انڈر-19 عالمی کپ فائنل: کل آسٹریلیا کے خلاف سینئر ٹیم کی شکست کا بدلہ لینے میدان پر اترے گی جونیئر ہندوستانی ٹیم

ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے، جبکہ آسٹریلیائی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر @ICC</p></div>

تصویر @ICC

user

قومی آواز بیورو

گزشتہ سال جب روہت بریگیڈ عالمی کپ فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی تو ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں میں غم کا ماحول چھا گیا تھا۔ کل یعنی اتوار کو موقع ہے آسٹریلیا سے اس شکست کا بدلہ لینے کا۔ دراصل انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ کا فائنل مقابلہ کل ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ہے۔ ادے سہارن کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کے پاس بہترین موقع ہے جب آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی کپ پر قبضہ کرے اور سینئرس کی شکست کا بدلہ لے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے، جبکہ آسٹریلیائی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اب تک ہندوستان کی انڈر-19 ٹیم ریکارڈ 5 بار عالمی کپ کا خطاب جیت چکی ہے اور اس کی کوشش ہوگی کہ چھٹی بار اس پر قبضہ کیا جائے۔


ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل مقابلہ بینونی میں کھیلا جائے گا اور ہندوستانی وقت کے مطابق یہ 1.30 بجے شروع ہوگا۔ ہندوستانی کرکٹ شیدائی اس مقابلے کو اسٹار اسپورٹس نیٹورک پر دیکھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں جیو سنیما پر بھی اس فائنل مقابلہ کی براہ راست اسٹریمنگ کی جائے گی۔ جیو سنیما پر کرکٹ شیدائی ہندی اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی میچ کی کمنٹری کا لطف اٹھا سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔