انڈر 19 وومن ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے روند کر فائنل میں رکھا قدم

ہندوستان کی طرف سے پرشوی چوپڑا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے اور 4 اوور میں محض 20 رن خرچ کیے، کپتان شیفالی ورما نے بھی خطرناک گیندبازی کی اور 4 اوور میں محض 7 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی بلے باز شویتا سہراوت</p></div>

ہندوستانی بلے باز شویتا سہراوت

user

قومی آواز بیورو

خواتین کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آج ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے بہ آسانی ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے انڈر 19 وومن ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں قدم رکھ دیا ہے۔ 29 جنوری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا اور اس کے لیے دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہی کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میچ سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف 5.15 بجے سے شروع ہو چکا ہے۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں نے گیندبازی اور بلے بازی دونوں ہی شعبوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی انڈر-19 وومن ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 107 رن کا اسکور بنایا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ 35 رن جارجیا پلمر نے بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے پرشوی چوپڑا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے اور 4 اوور میں محض 20 رن خرچ کیے۔ کپتان شیفالی ورما نے بھی خطرناک گیندبازی کی اور 4 اوور میں محض 7 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ تیتس سادھو، منت کشیپ اور ارچنا دیوی کو بھی 1-1 وکٹ حاصل ہوئے۔ پرشوی چوپڑا کو ان کی بہترین گیندبازی کے لیے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


108 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ہندوستان کی انڈر-19 وومن ٹیم نے محض 2 وکٹ کے نقصان پر 14.2 اوور میں ہی میچ ختم کر دیا۔ ہندوستان کی طرف سے شویتا سہراوت نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 61 رن بنا ڈالے۔ شویتا کے ساتھ شیفالی بطور سلامی بلے باز اتری تھیں، لیکن شیفالی محض 10 رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے باوجود شویتا نے طوفانی بلے بازی جاری رکھی اور دوسری طرف سومیا تیواری نے سنبھل کر کھیلا۔ جیت کے لیے جب محض 13 رن باقی تھے تو سومیا 22 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس کے بعد مزید کوئی وکٹ نہیں گرا اور گونگاڈی ترشا (5 رن) اپنی ساتھی کھلاڑی شویتا کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس لوٹیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔