ہندوستان کی خاتون ٹیم 15 برس میں پہلی مرتبہ کھیلے گی آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ
دونوں ٹیموں نے پرتھ میں 1977 میں پہلی بار ایک دوسرے سے مقابلہ کیا تھا۔ اس کے بعد 1984 میں ہندوستان میں چار ٹسٹ، 1990-1991 میں آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ اور 2006 میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔
نئی دہلی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر سے آسٹریلیا دورے میں گزشتہ 15 برسوں میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹسٹ میچ کھیلے گی، کرک انفو کے مطابق یہ واحد ٹیسٹ باہمی سیریز کا حصہ ہوگا۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا یا بی سی سی آئی نے ابھی دورے کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ستمبر میں ہونے والا ٹیسٹ میچ 2006 میں ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین اب تک مجموعی طور پر نو ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔
دونوں ٹیموں نے پرتھ میں 1977 میں پہلی بار ایک دوسرے سے مقابلہ کیا تھا۔ اس کے بعد 1984 میں ہندوستان میں چار ٹسٹ، 1990-1991 میں آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ اور 2006 میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم 2014 کے بعد پہلی بار ایک ہی سال میں دو ٹیسٹ کھیلے گی۔ ہندوستان رواں سال انگلینڈ میں 16 جون کو برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گا جو نومبر 2014 میں میسورو میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد اس کا پہلا ٹیسٹ ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔