ہندوستانی کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو انگلینڈ کے دورے پر ساتھ جانے کی ملی اجازت
دونوں ٹیموں کے ممبران کے اہل خانہ اسی چارٹر پرواز سے انگلینڈ روانہ ہوں گے، جس میں مرد وخواتین ٹیم کے ممبران ہوں گے۔ پرواز تین جون کو لندن پہنچے گی۔
ممبئی: برطانیہ حکومت نے انگلینڈ کے دورے پر جانے والے ہندوستانی مرد و خواتین ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اور معاون عملے کے خاندانوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ دورے پر جانے کی منظوری دے دی ہے۔ مردوں کی ٹیم تقریباً چار ماہ تک ٹور پر ہوگی۔ اس دوران انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلے گی، جبکہ خواتین ٹیم کو ایک ٹیسٹ، اس کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ووٹنگ کے حقوق پر حملے کے خلاف لڑیں گے: جو بائیڈن
دونوں ٹیموں کے ممبران کے اہل خانہ اسی چارٹر پرواز سے انگلینڈ روانہ ہوں گے، جس میں مرد وخواتین ٹیم کے ممبران ہوں گے۔ پرواز تین جون کو لندن پہنچے گی۔ یہاں سے دونوں ٹیمیں ساوتھمپٹن جائیں گی، جہاں ان کی لازمی قرنطینہ مدت شروع ہوگی، حالانکہ قرنطینہ کی مدت کی تصدیق کی جانی باقی ہے۔ اطلاع کے مطابق ہندوستانی خاتون ٹیم اس کے بعد برسٹل جائے گی، جہاں اس کا انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ ہوگا۔ وہیں مرد ٹیم کے بھی ساوتھمپٹن میں ایجس باؤل میں کنٹرول طریقے سے کوارنٹائن کے بعد پریکٹس شروع کرنے کی امید ہے۔ فی الحال دونوں ٹیمیں ممبئی میں ایک ہی ہوٹل میں کوارنٹائن ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی نے 29 مئی کو اعلان کیا تھا کہ حکومت برطانیہ کی جانب سے ڈبلیو ٹی سی فائنل کو اسٹینڈرڈ کورونا پروٹوکال سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔ بشرطیکہ ٹیمیں تمام رہنما خطوط کی پیروی کریں۔ ہندوستانی مرد اور خاتون ٹیم کے لئے رعایت اس لئے اہم ہے کیونکہ برطانیہ حکومت نے ہندوستان کو ان ممالک کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا تھا، جہاں سے اپریل سے ہی تمام طرح کے سفر پر پابندی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔