کوہلی کے نہ ہونے سے ہندوستانی بلے بازی میں بڑا فرق پڑے گا: چیپل

ایان چیل نے کہا کہ کپتان وراٹ پہلے ٹیسٹ کے بعد جب وطن واپس جائیں گے تو ہندوستان کو ٹیم کے انتخاب میں مسئلہ پیش آئے گا۔ یہ ہندوستانی بلے بازی آرڈر میں ایک بڑا فرق پید ا کرے گا

ایان چیپل، تصویر یو این آئی
ایان چیپل، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سڈنی: آسٹریلیا ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹریٹر ایان چیپل کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے بارڈر گاوسکر ٹرافی کے آخری تین میچوں میں نہیں رہنے سے ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی میں بڑا فرق پڑے گا۔ وراٹ ایڈیلیڈ سے 17 دسمبر سے شروع ہو رہی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے کے بعد ملک واپس چلے جائیں گا۔ ایسے میں وراٹ کوہلی کی غیرموجودگی سے ٹیم انڈیا کی کارکردگی پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہے۔

ایان چیل نے کہا کہ کپتان وراٹ پہلے ٹیسٹ کے بعد جب وطن واپس جائیں گے تو ہندوستان کو ٹیم کے انتخاب میں مسئلہ پیش آئے گا۔ یہ ہندوستانی بلے بازی آرڈر میں ایک بڑا فرق پید ا کرے گا، لیکن اس کے ساتھ ہی اس سے ایک ابھرتے کھلاڑی کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم ہوگا۔ ایان چیپل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلہ ہونے والا ہے اس میں سب سے اہم انتخاب کا عمل ہے۔ نتیجہ سے پتہ چلے گا کہ ٹیم کمبینیشن میں بہتر کون ثابت ہوا۔


آسٹریلیا ٹیم کے لئے 1971 سے 1975 تک کپتانی کرچکے 77 سالہ چیپل نے صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا کے ٹیم کمبینیشن کے متعلق اپنے خیالات رکھے۔ انہوں نے اوپننگ میں ڈیوڈ وارنر کے جوڑی دار کے طور پر جو برنس کی جگہ نوجوان بلے باز ول پکووسکی کی حمایت کی۔

چیپل نے کہا کہ کھلاڑی کا انتخاب ہمیشہ موجودہ فارم کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ وارنر کے سلامی جوڑی دار کے طور پر میں برنس کی جگہ پکووسکی کے نام کی حمایت کروں گا۔ انہوں نے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں چھ سنچری بنائیں، جن میں سے تین دہری سنچری تھیں۔ اس نے ثابت کیا ہے کہ وہ اونچی سطح کی کرکٹ کھیلے کے قابل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔