ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز پر قبضہ کرنے کے مضبوط ارادے کے ساتھ اترے گی
کینبرا میں پہلا ٹی 20 مقابلے میں شاندار جیت حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا اتوار کے روز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں سیریز پر قبضہ کرنے کے مضبوط ارادے کے ساتھ اترے گی
سڈنی: کینبرا میں پہلا ٹی 20 مقابلے میں شاندار جیت حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا اتوار کے روز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں سیریز پر قبضہ کرنے کے مضبوط ارادے کے ساتھ اترے گی۔
ہندوستان نے موجودہ آسٹریلیائی دورے میں سڈنی میں کھیلے گئے پہلے دو ون ڈے میچوں میں شکست کھائی تھی اور اسے سڈنی گراؤنڈ میں ہیٹ ٹرک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان 19-2018 کے دورے میں سڈنی میں کھیلا گیا ون ڈے میچ گنوایا تھا لیکن کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں وراٹ کوہلی کی ٹیم نے میزبان آسٹریلیا کو لگاتار دو میچوں میں شکست کا مزہ چکھایا ہے۔
کینبرا میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کینبرا میں 13 رنز سے جیتا اور سیریز میں اپنی عزت بچائی۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ٹی 20 میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے 161 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کا چیلنج 150 پر روک دیا ۔
ہندوستانی ٹیم اب ٹی 20 سیریز کے بقیہ دو میچ کھیلنے کے لئے سڈنی واپس چلی گئی ہے جہاں اس کا ریکارڈ زیادہ متاثر کن نہیں ہے۔ ہندوستان کو ٹی 20 سیریز جیتنے کے لئے سڈنی کا تعطل توڑنا ہوگا۔ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز دونوں ممالک کے درمیان 19-2018 میں 1-1 سے برابر رہی تھی۔ تاہم ، ہندوستان کو دوسرے میچ سے پہلے ہی ایک دھچکا لگا ، کیونکہ فارم میں چل رہے آل راؤنڈر رویندر جڈیجا سر میں اور ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے باقی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔