ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ وطن واپسی، شائقین نے کیا پر تپاک استقبال

ہندوستانی ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بہت سے شائقین پہلے ہی دہلی ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے اور شائقین کا جوش دیدنی تھا۔ جیسے ہی ٹیم انڈیا ایئرپورٹ سے باہر آئی، شائقین نے انڈیا-انڈیا کے نعرے لگائے

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا کی وطن واپسی</p></div>

ٹیم انڈیا کی وطن واپسی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ٹیم انڈیا دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پہنچی، جہاں خصوصی بس کا انتظام کیا گیا تھا۔ پہلے امیگریشن سے متعلق کارروائی کے بعد تمام کھلاڑی آئی ٹی سی موریہ ہوٹل پہنچ گئے۔

ہندوستانی ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بہت سے شائقین پہلے ہی دہلی ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے اور شائقین کا جوش دیدنی تھا۔ جیسے ہی ٹیم انڈیا ایئرپورٹ سے باہر آئی، شائقین نے انڈیا-انڈیا کے نعرے لگائے اور اپنے چہیتے کھلاڑیوں کے دیدار کے لئے امنڈ پڑے۔ بہت سے شائقین ایسے تھے جو رات گئے ایئرپورٹ پہنچے تھے تاکہ چیمپئن کھلاڑیوں کو دیکھ سکیں۔ ویڈیو میں انڈین ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی سمیت ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ دریں اثنا، روہت شرما کو بھی ٹرافی لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔

یاد رہے بارباڈوس میں ہونے والے ٹی 20 کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے 29 جون کو جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی پرواز صبح 6 بجے (4 جولائی) کے قریب دہلی پہنچی۔


بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے اس حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ورلڈ چیمپئن ٹیم انڈیا کی وکٹری پریڈ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ جئے شاہ نے مزید لکھا، ’’ہمارے ساتھ جشن منانے کے لیے، 4 جولائی کو شام 5:00 بجے سے میرین ڈرائیو اور وانکھیڑے اسٹیڈیم پہنچیں، تاریخ یاد رکھیں۔

روہت شرما نے اس جیت پریڈ کے حوالے سے جذباتی اپیل بھی کی۔ روہت نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’ہم آپ سب کے ساتھ اس خاص لمحے کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ تو آئیے 4 جولائی کو شام 5 بجے سے میرین ڈرائیو اور وانکھیڈے پر فتح پریڈ کے ساتھ اس جیت کا جشن منائیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔