ٹی 20 عالمی کپ: پاکستان کے خلاف میچ سے قبل روہت شرما کا بیان ’ہندوستان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع‘
روہت شرما نے اسے ٹیم کے لیے بہت چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا، "ہم اسے دباؤ نہیں کہیں گے لیکن ہمارے لیے ٹاپ پر آنا یقینی طور پر چیلنجنگ ہوگا۔"
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ ہندوستان کو تاریخ بدلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف سپر 12 کے مقابلہ سے کرے گا۔
ہندوستان نے 2007 میں ٹی-20 ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن جیتنے کے بعد سے کوئی عالمی ٹائٹل نہیں جیتا ہے اور کپتان روہت شرما کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی-20 ورلڈ کپ ہندوستان کو کئی سالوں سے ورلڈ کپ نہ جیتنے کے رجحان کو پلٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
روہت شرما نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا، "یہ کافی چیلنجنگ ہے کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو ہم نے گزشتہ نو سالوں میں کوئی بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی، تو ہندوستان جیسی ٹیم کے ساتھ ہمیشہ بہت سی امیدیں اور مایوسیاں ہوتی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمیں اس رجحان کو تبدیل کرنے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے۔ اس لیے ہم ایک وقت میں ایک ہی میچ کے بارے میں سوچیں گے اور اس میں ہی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے بعد ہم اگلے میچ کے بارے میں سوچیں گے، 2007 کا کرشمہ 2022 میں بھی کرنے کا امکان نظر آ رہا ہے۔
روہت نے اسے ٹیم کے لیے بہت چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا، "ہم اسے دباؤ نہیں کہیں گے لیکن ہمارے لیے ٹاپ پر آنا یقینی طور پر چیلنجنگ ہوگا۔" روہت نے کہا، "میرے خیال میں اب یہاں اچھا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہمیں کچھ چیزوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی تاکہ وہ صحیح رہیں۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔