ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں اتوار کو ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

یو این آئی

نیویارک: پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں اتوار کو ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ موسم اور پچ پر نمی کی وجہ سے ہم پہلے بالنگ کریں گے۔ یہ صورتحال ہمارے لیے موزوں ہے، ہمارے پاس چار تیز گیند باز ہیں۔ ہم اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی ماضی ہے، ہم آج کے میچ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ہم اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔ ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہمیشہ بڑا ہوتا ہے، اس میچ کے لیے ہمارا اعتماد ہمیشہ بڑا ہوتا ہے۔ اعظم خان کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے۔

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرتے۔ ہم حالات کو ایڈجسٹ کریں گے اور دیکھیں گے کہ یہاں کیا اچھا اسکور بنایا جا سکتا ہے۔ پچھلے میچوں نے ہمیں یہاں کے حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد کی ہے۔ ہم نے بیٹنگ یونٹ کے نقطہ نظر سے بات کی ہے کہ یہاں اچھا سکور کیا ہو سکتا ہے اور کیا ہم اپنی بالنگ یونٹ کو بچانے کے لیے رنز دے سکتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں ہر میچ کی اہمیت ہے۔ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم آخری میچ سے اسی گیارہ کے ساتھ جا رہے ہیں۔


دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، روندر جدیجہ، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ۔

پاکستان: محمد رضوان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم (کپتان)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رو¿ف، نسیم شاہ اور محمد عامر۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔