ٹی-20 عالمی کپ: پاکستان کے خلاف فائنل میچ سے پہلے انگلینڈ کے کوچ نے خاص منصوبہ بندی کا دیا اشارہ

سڈنی میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے آخری سپر-12 میچ میں مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان دونوں کو چوٹیں آئی تھیں، جمعرات کو ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے خلاف وہ نہیں کھیلے تھے لیکن اب ان کی واپسی ہو سکتی ہے۔

میتھیو موٹ، تصویر آئی اے این ایس
میتھیو موٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

انگلینڈ کے کوچ میتھیو موٹ نے پاکستان کے خلاف اتوار کے روز کھیلے جانے والے ٹی-20 عالمی کپ فائنل سے قبل ایک خاص منصوبہ بندی کا اشارہ دیا ہے۔ انھوں نے جمعہ کے روز کہا کہ ٹیم مینجمنٹ پاکستان کے خلاف ایم سی جی میں کھیلے جانے والے فائنل کے لیے تیز گیندباز مارک ووڈ اور بلے باز ڈیوڈ ملان کی ٹیم میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان دونوں کو ٹیم میں شامل کیے جانے کو لے کر امید بنائے رکھنی ہوگی۔

دراصل سڈنی میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے آخری سپر-12 میچ کے دوران مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان کو چوٹ لگی تھی۔ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میں یہ دونوں کھلاڑی نہیں کھیلے تھے اور ان کی جگہ کرس جارڈن ارو فل سالٹ کو کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ اب انگلینڈ کے کوچ موٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’’ہمارے پاس آخری میچ کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔ اس دوران ہمیں پریکٹس بھی کرنی ہے۔ ہم پلیئنگ الیون کے لیے ذہن کھلا رکھیں گے۔‘‘


ووڈ اور ملان کے بارے میں انگلینڈ کے کوچ کہتے ہیں کہ ’’میں ان کے لیے تھوڑی امید بنائے رکھنا چاہتا ہوں، لیکن یہ مایوس کن ہے۔ وہ ہمارے لیے تاریخ میں دو عظیم کھلاڑی رہے ہیں، لیکن خاص طور سے گزشتہ ایک ماہ میں وہ بڑے کھلاڑی ہیں، لیکن جیسا کہ ہم نے دکھایا ہے، کھلاڑیوں کے آنے اور راستہ تلاش کرنے کی گہرائی اور گروپ کے اندر کثیر جہتی صلاحیت کے ساتھ، ہم اسے پابند کر سکتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ 32 سالہ مارک ووڈ کی چوٹ کو شروع میں انگلینڈ کے کیمپ کے ذریعہ پٹھوں میں جکڑن کی شکل میں ظاہر کیا گیا تھا۔ لیکن انھوں نے اپنے ’گڈ پیس فار ریڈیو‘ پوڈکاسٹ پر انکشاف کیا کہ انھوں نے سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے اوور میں اپنے ہپ فلیکسر کو چار گیندوں میں دبا دیا تھا۔ بہرحال، انگلینڈ کے مینجمنٹ نے زور دے رک کہا کہ ان کی واحد توجہ اتوار کے فائنل پر ہے اور پاکستان ٹیسٹ دورے کے بارے میں بعد میں سوچیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔