ٹی-20 عالمی کپ: نیدرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں نمیبیا کو 5 وکٹوں سے دی شکست

گروپ اے کے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈ کو 122 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے ڈچ ٹیم نے تین گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گیلونگ: نیدرلینڈ نے باس ڈی لیڈ (30 رن، 2 وکٹ) کی آل راؤنڈر کارکردگی اور وکرم جیت سنگھ کے 39 رنوں کی بدولت نمیبیا کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں منگل کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ گروپ اے کے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈ کو 122 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے ڈچ ٹیم نے تین گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔

نیدرلینڈز 13 اوورز میں 90/1 کے اسکور کے ساتھ آسانی سے ہدف کی طرف بڑھ رہی تھی، لیکن اگلے چار اووروں میں انہوں نے صرف 12 رن بناکر چار وکٹیں گنوا دیں۔ سیٹ بلے باز میکس او ڈاؤ کے رن آؤٹ ہونے کے بعد جے جے اسمٹ نے ٹاپ کوپر اور کولن ایکرمین کو آؤٹ کیا، جبکہ جان فرائی لنک نے اسکاٹ ایڈورڈز کا وکٹ لیا جس کے باعث میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔


اس کے بعد ڈی لیڈ نے ٹم پرنگل (09 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ ڈی لیڈ نے 30 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 30 رن بنائے اور آخری اوور کی تیسری گیند پر دو رن دوڑ کر نیدرلینڈز کو جیت دلا دی۔ نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کی اننگ رفتار نہ پکڑ سکی۔ فرائی لنک نے ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے نمیبیا کی جانب سے 43 رنز بنائے، حالانکہ اس کے لئے انہوں نے 48 گیندیں کھیلی۔ اس کے علاوہ اوپنر مائیکل وین لنگن نے 20 (19) اور اسٹیفن بارڈ نے 19 (22) رنز بنائے۔

نیدرلینڈز نے پچھلے میچ کی طرح کسی ہوئی گیند بازی کی اور آخری پانچ اوورز میں 40 رن کے علاوہ نمیبیا کے بلے بازوں کو کبھی بھی ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں دیا۔ ڈی لیڈ نے تین اوورز میں 18 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ روئیلوف وین ڈیر مروے، پال وین میکرن، کولن ایکرمین اور ٹم پرنگل نے ایک ایک وکٹ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔