ٹی-20 سیریز: ہندوستان نے چوتھا میچ جیت کر 2-2 سے برابری کی، انگلینڈ کو 8 رن سے شکست

ہندوستان نے 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 185 رن کا مشکل اسکور بنایا، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 20 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 177 رن ہی بنا سکی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
user

قومی آواز بیورو

احمد آباد: سوریہ کمار یادو کی 57 رنوں کی عمدہ اننگز کے بعد ہندوستان نے اپنے گیند بازوں کی ٹھوس کارکردگی سے انگلینڈ کو چوتھے ٹی-20 میچ میں آٹھ رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-2 سے برابری کر لی۔

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ہندوستان نے 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 185 رن کا مشکل اسکور بنایا، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 20 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 177 رن ہی بنا سکی۔

ہندوستان کے لئے شاردل ٹھاکر نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل لئے جبکہ ہاردک پانڈیا اور چاہر نے 2-2 وکٹ اپنے نام کئے۔ اس سے قبل سوریہ کمار یادو کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے 185 رن اسکور کئے۔ ایشان کشن کے چوٹ لگ جانے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے والے سوریہ کمار نے متنازعہ طریقہ سے آؤٹ دئے جانے سے قبل 31 گیندوں میں 57 رن بنائے، جس میں 6 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شیئرس ایئر (18 تیندوں پر 37 رن، پاچ چوکے، ایک چھکا) اور رشبھ پنت (32 گیندوں میں 30 رن، چار چوکے) نے بہتر تعاون کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے آرچر سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ انہوں نے 33 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔