سڈنی ٹیسٹ: ’فالو آن‘ کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کا اسکور 6/0، بارش نے کئے دو سیشن برباد

ہندوستان اور آسٹریلیا کے دمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستان نے آسٹریلیا کو 300 رنوں پر سمیٹ دیا۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI
user

قومی آواز بیورو

06 Jan 2019, 12:34 PM

آخری ٹیسٹ کا فیصلہ آخری دن تک کے لئے ٹلا

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے اور آخری دن دو سیشنوں کا کھیل بارش اور خراب موسم کی نذر ہو گیا۔

لنچ اور چائے کے وقفہ کے درمیان دوسرے سیشن میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو اس کی پہلی اننگ میں 300 رنوں پر سمیٹ کر 322 رہوں کی برتری حاصل کر لی اور میزبان ٹیم کو فالوآن دینے کا فیصلہ کیا۔ جواب میں آسٹریلیوی ٹیم نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 6 رن بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کے دونوں سلامی بلے باز خواجہ عثمان (4) اور مارکس ہیرس (2) کریز پر موجود ہیں۔ موجودہ صورت حال میں آسٹریلیا کے لئے جہاں 316 رن بنا کر ہار کو ٹالنا بڑا چیلنج ہے تو آخری دن ہندوستانی گیندبازوں کو بھی چیلنج کا سامنا رہے گا۔ ہندوستانی گیندبازوں کو سیریز 3-1 سے جیتنے کے لئے آخری دن 10 وکٹ حاصل کرنے ہوں گے۔ کلدیپ یادو پر ہندوستانی ٹیم کا بہت بڑا دارومدار ہے جنہوں نے پہلی اننگ میں شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان تیم کے 5 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

06 Jan 2019, 10:02 AM

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا 300 رن پر آل آؤٹ، انڈیا نے کرایا فالو آن

ہندوستان اور آسٹریلیا کے دمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستان نے آسٹریلیا کو 300 رنوں پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان نے پہلی اننگ میں 622 رن کا اسکور بنایا تھا جس کی بنیاد پر اسے 322 رنوں کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ ہندوستان نے 300 رنوں پر سمیٹنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو فالو آن دیا ہے۔ ہندوستان کی صورت حال اس وقت مضبوط نظر آ رہی ہے اور ہندوتان تاریخی سیریز جیتنے کے دہانے پر ہے۔

قبل ازیں چوتھے ٹیسٹ کا چوتھا دن تقریباً تین گھنٹوں تک شروع نہیں ہو سکا، جس کے بعد محمد سمع نے دوسرے ہی اوور میں پیٹ کمنس (25) کو چلتا کر دیا۔ تھوڑی ہی دیر بعد ہینڈس بامب (31) کو جسپریت بمراہ نے آؤٹ کر دیا، وہیں ناتھن لائن کو کلدیپ یادو نے ایل بی ڈبلیو کر کے کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا۔ مشیل مارش اور ہیزل ووڈ کی آخری جوڑی نے کچھ پریشان ضرور کیا لیکن کلدیپ یادو نے ہیزل ووڈ کو آؤٹ کر کے آسٹریلوی ٹیم کو 300 رنوں پر سمیٹ دیا۔ کلدیپ یادؤ نے کل 5 وکٹ حاصل کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔