سوریہ کمار آسٹریلوی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں

سوریہ کمار نے کہا کہ پہلا نیٹ سیشن واقعی حیرت انگیز تھا۔ میں صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ وکٹ کی رفتار اور باؤنس کیسا ہے، اس لیے ظاہری طورپر شروعات تھوڑی سست ہے۔

سوریہ کمار، تصویر آئی اے این ایس
سوریہ کمار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پرتھ: ہندوستان کے دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے قبل آسٹریلیا میں اپنے پہلے پریکٹس سیشن کے بارے میں کہا کہ وہ بہت پرجوش تھے لیکن انہوں نے ماحول میں ڈھلنے کی کوشش کی۔ سوریہ کمار نے اتوار کو بی سی سی آئی کی طرف سے ٹوئٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ "میں واقعی یہاں آنے اور پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لینے، میدان پر جانے، دوڑنے اور یہ دیکھنے کے لئے پرجوش تھا کہ یہاں ماحول کیسا ہے۔

سوریہ کمار نے کہا کہ پہلا نیٹ سیشن واقعی حیرت انگیز تھا۔ میں صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ وکٹ کی رفتار اور باؤنس کیسا ہے، اس لیے ظاہری طورپر شروعات تھوڑی سست ہے۔ تھوڑا پرجوش تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ماحول کے مطابق ڈھالنا اور اپنے عمل کو فالو کرنا بہت ضروری ہے۔


سوریہ کمار نے آسٹریلیا کے بڑے میدانوں میں رنز بنانے کے لیے حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ہندوستان کو ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم شروع کرنے سے پہلے 17 اکتوبر کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف اور 19 اکتوبر کو اسی میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنا ہے۔ ہندوستان اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو میلبورن میں پاکستان کے خلاف کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔