ٹی 20 ورلڈ کپ کا حیران کن مقابلہ، 7 بار کی چیمپئن آسٹریلیا کو افغانستان نے 21 رنوں سے دی زبردست شکست

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کے سامنے 149 رنوں کا ہدف رکھا، مگر آسٹریلیا کی ٹیم اس ہدف تک نہیں پہنچ سکی اور 127 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

تصویر: سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

افغانستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس نے 7 بار کی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دے دی ہے۔ سپر 8 میچ میں افغانستان نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کے سامنے 149 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 127 رنوں پر ہی ڈھیر  ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4 وکٹیں جبکہ نوین الحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رن بنائے۔ اس دوران اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 60 رن بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ابراہیم زدران نے 51 رنوں کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 چوکے لگائے۔ اس دوران آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 اور ایڈم زمپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


افغانستان کے خلاف میدان میں آنے والی دنیا کی تجربہ کار ٹیموں میں سے ایک آسٹریلیا کی ٹیم نے ہتھیار ڈال دیئے۔ آسٹریلوی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ وہ 19.2 اوورز میں ہی 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 59 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ کپتان مچل مارش 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مارکس اسٹونیس 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ اپنا کھاتا تک نہیں کھول سکے۔ میتھیو ویڈ 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کے باؤلرز نے آسٹریلیا کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ گلاب الدین نائب نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی نے 1 اوور میں صرف 1 رن دیا اور 1 وکٹ حاصل کیا۔ کپتان راشد خان کو بھی کامیابی مل گئی۔ عمرزئی نے بھی ایک وکٹ حاصل کیا۔ آسٹریلوی ٹیم 7 مرتبہ عالمی چیمپئن ہے۔ لیکن وہ افغانستان کے سامنے بھیڑ بن گئی۔ آسٹریلیا نے 2021 میں ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔