اسٹار اسپورٹس کو ٹی-20 عالمی کپ کے لیے پروڈکشن کے حقوق ملے

آئی سی سی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار اسپورٹس کو ہندوستان میں ہونے والے دو آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حقوق مل گئے ہیں اور باقی سن سیٹ اینڈ وائن کے پاس ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کے معروف اسپورٹس براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کو برطانیہ کی پروڈکشن کمپنیوں سنسیٹ اینڈ وائن سے پہلے موجودہ آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے پروڈکشن (پریزنٹیشن) کے حقوق مل گئے ہیں۔ آئی سی سی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار اسپورٹس کو ہندوستان میں ہونے والے دو آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حقوق مل گئے ہیں اور باقی سن سیٹ اینڈ وائن کے پاس ہیں۔

ٹی-20 عالمی کپ 2016 کا انعقاد بھی ہندوستان میں منعقد ہوا تھا، جسے صرف سن سیٹ اینڈ وائن نے ٹیلی کاسٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اسٹار اسپورٹس نے عالمی کپ 2019 سمیت کئی آئی سی سی ٹورنامنٹ کا ٹیلی کاسٹ کیا ہے جس میں حال ہی میں انگلینڈ میں ہوئی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔